ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

ایشین آئل مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن خام تیل کے نرخوں میں کمی کی صورتحال رہی جس کی وجہ لیبیا بحران اور امریکا کی جانب سے تیل کی طلب میں اضافے کا امکانات ہیں۔ امریکا کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی دن کی وسطی اوقات میں جولائی کیلئے فروخت 26 سینٹ کم ہو کر 104.09 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ دی کروڈ کے اس عرصے کیلئے سودے 26 سینٹ کمی کے بعد 110.26 ڈالر فی بیرل رہے۔ سنگاپور یونائیٹڈ اورسیز بینک نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا اور برطانیہ میں سرکاری چھٹیوں کے باعث کاروباری سرگرمیاں محدود ہی رہ سکتی ہیں۔