ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1293ڈالر ہوگئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بدستور مستحکم رہیں۔آل پاکستان سپریم کونسل،جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو کراچی ،حیدرآباد ،لاہور،ملتان،اسلام آباد،فیصل آباد،راولپنڈی او رکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت48ہزار900کی سطح پرمستحکم رہی اسی طرح ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 10گرام سونے کی قیمت41ہزار914روپے پر بدستور برقرار رہی۔علاوہ ازیں پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت735روپے کی سطح پر رہی۔