Get Adobe Flash player

نیب کی ٹیکس اتھارٹیز کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنیکی تجویز

احتساب بیوروکی خصوصی کمیٹی برائے انسداد ٹیکس چوری نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم کے ذریعے ٹیکس اتھارٹیز کو دیے جانے والے صوابدیدی اختیارات ختم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔دستیاب دستاویز کے مطابق قومی احتساب بیورو کی خصوصی کمیٹی برائے انسداد ٹیکس چوری نے اپنی تحریری سفارشات میں کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے اور مختلف اوقات میں اس آرڈیننس میںکی جانے والی ترامیم کے تحت ٹیکس اتھارٹیز کو دیے جانے والے بے پناہ و صوابدیدی اختیارات ختم کیے جائیں تاکہ ان اختیارات کے غلط استعمال کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ اس کے علاوہ یہ بھی تجویز دی ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے گرنے کے خوف سے بالاتر ہوکر اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی ہر قسم کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ حاصل کیا جائے۔دستاویزکے مطابق اسٹاک ایکسچینجز میں ہونے والی ٹرانزیکشن سے متعلق سرمایہ کاری کے ذرائع کا بھی پتہ چلایا جائے اور اس بات کا خوف خاطر میں نہ لایا جائے کہ اس اقدام سے اسٹاک مارکیٹ گر جائے گی۔