Get Adobe Flash player

بجلی کا شارٹ فال ختم،پہلی بار پیدا وار20ہزار میگا واٹ سے تجاوز

ملک میں بجلی کا شارٹ فال مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے' پہلی بار بجلی کی پیداوار 20ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگئی' ملک کے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے' ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔ اتوار کو وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ملک کے تمام بڑے شہروں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا باضابطہ اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔ بجلی کا شارٹ فال ختم ہوچکا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی کی پیداوار 20ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرچکی ہے اور بجلی کی پیداوار کے جو منصوبے لگائے گئے ہیں ان کی تکمیل بھی آئندہ برس سے شروع ہوجائے گی جس سے بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد کے باعث ملک میں گیس کی کمی بھی ختم ہوگئی ہے اور اب سی این جی سٹیشنوں اور صنعتوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری ہے اور ایل این جی بجلی بناسنگلنے کے کارخانوں میں بھی استعمال ہورہی ہے جس سے 3600میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے۔ ایل این جی کی درآمد کے باعث گیس کا شارٹ فال بھی مکمل ختم ہوچکا ہے۔