حکومت پنجاب نے چاول کا پیداواری ہدف34لاکھ ٹن مقر رکردیا

حکومت پنجاب نے رواں سال کیلئے صوبے میں چاول کا پیداواری ہدف34لاکھ ٹن مقر رکردیاہے جبکہ حالیہ سیزن کے دوران گندم کی ریکارڈ 19.2 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی ہے ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ صوبائی حکومت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کو فروغ دے کر شعبہ زراعت میں ترقی، کسانوں اور عوام کی فلاح، سیلز ٹیکس ، ریونیو اوربرآمدات میں اضافے اور زرمبادلہ کو بڑھا کر معیشت کی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوںنے بتایاکہ حکومت پنجاب صوبے بھر میں رمضان المبارک کے دورن عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کیلئے سستے رمضان بازار لگائے گی۔انہوںنے کہا کہ کسان حضرات سبزیوں کی کاشت کیلئے ٹنل فارمنگ کو فروغ یقینی بنائیں۔