Get Adobe Flash player

چین کو آسٹریلیا کی برآمدات 100 ارب آسٹریلوی ڈالر سے تجاوز

آسٹریلین محکمہ شماریات کو انٹرویو میں وزیر توانائی نے کہا کہ چین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ چین ہمارا سب سے بڑاتجارتی پارٹنر ہے۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کیساتھ آزاد تجارتی معاہدہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ روب نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے دو سنگ میل عبور کر لئے تھے، ایک یہ کہ چین کو سو ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور دوسرا یہ کہ آسٹریلیا اور چین کے مابین گزشتہ سال دو طرفہ تجار ت کا حجم 138.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ان میں 94.1 ارب ڈالر کی مصنوعات چین کو بر آمد کی گئیں۔