Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کی لپٹ سے نہ نکل سکی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روزبھی مندی کی لپٹ میںرہی اورکے ایس ای100انڈیکس51ہزارپوائنٹس کی سطح سے کم ہوکر50500پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکے1کھرب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کامجموعی حجم10ہزار237ارب سے کم ہوکر10ہزار83ارب روپے پرآگیا۔بدھ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں861.59پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس51453 .16پوائنٹس سے کم ہوکر50591.57پوئنٹس پرآگیااسی طرح545.63پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس26688.96پوائنٹس اورکے

...تفصیل

ڈی جی خان سیمنٹ کی فی حصص آمدنی میں 19.34 روپے اضافہ

 گزشتہ 7 سال کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ڈی جی کے سی) کی فی حصص آمدنی میں 19.34 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی جی کے سی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق سال 2009-10ء کے اختتام پر کمپنی کی فی حصص آمدن 0.72 روپے رہی تھی جبکہ مالی سال 2015-16ء کے خاتمہ پر حصہ داروں کی فی حصص آمدن 20.06 روپے تک بڑھ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2010-11ء میں کمپنی کی فی حصص آمدن 0.45 روپے ' 2011-12ء میں 9.38 روپے ، 2012-13ء میں 12.56 روپے 13.62 روپے رہی اور مالی سال 2014-15ء کے دوران 17.4 روپے فی حصص تک

...تفصیل

حکومت کا پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1روپے 20پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 72روپے 80پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 60پیسے کمی کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ۔




حکومت نے بجٹ میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کئے

 پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے انتہائی اہم اقدامات کئے ہیں جن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ پاکستان کی کئی ٹیکنالوجی کمپنیاں مسائل کے باوجود ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نام کما رہی ہیں اور ایوارڈ جیت رہی ہیں جبکہ بجٹ اقدامات کے بعد نئی کمپنیوں کو تین سال تک ٹیکس سے مبرا کرنے کی وجہ سے یہ ادارے ٹیکس حکام کے خوف سے آزاد ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ اسلام آبادمیں6 ارب روپے کی لاگت سے

...تفصیل

خیبرٹوبیکو کمپنی کے قبل از ٹیکس نفع میں 132 فیصد اضافہ

 رواں مالی سال2016-17ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران خیبرٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے قبل از ٹیکس نفع میں132فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ خیبرٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کمپنی کو101ملین روپے کی قبل از ٹیکس آمدن ہوئی تھی جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کے ایچ ٹی سی کا قبل از ٹیکس منافع 234 ملین روپے تک بڑھ گیا اس طرح قبل از ٹیکس منافع کی شرح میں132 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 22.56 روپے سے 93.13 روپے فی حصص تک

...تفصیل

پشاور،شہریوں کی بڑ ی تعداد یوٹیلیٹی اسٹورز کارخ کرنے لگی

پشاورمیں رمضان سستا بازارنہ ہونے کے باعث شہریوں کی بڑ ی تعداد رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز کا رخ کرنے لگی۔جہاں اشیامارکیٹ سے کم قیمتوں پردستیاب ہیں۔یو این پی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز میں انہیں 20سے زیادہ اشیائے خورونوش بازار سے نسبتا کم نرخوں پر مل رہی ہیں۔سرکاری اسٹورز میں چینی 55روپے اور بیسن 125روپے فی کلوگرام کے علاوہ سستی دالیں اور مشروبات بھی دستیاب ہیں۔یہ اشیا اوپن مارکیٹ سے 25روپے فی کلوگرام تک سستے ہیں، جبکہ آٹیکا 20کلو کا تھیلا 125روپے سستا مل رہا

...تفصیل