Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

کاسمیٹکس اشیاء پر ٹیکس :بیوٹی پارلرز و بیو ٹیشنز نے بجٹ مستر دکر دیا

 کاسمٹیک کی اشیاء پر بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے جانے پر بیوٹی پارلرز اور بیوٹیشن والوں نے اس ٹیکس کو یکسر مسترد کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹیکس کو واپس لیا جائے اور کوئی نیا ٹیکس لگانے کی بجائے پہلے سے موجود ٹیکسوں کو ختم کرنے کے لئے بھی ہنگامی اقدامات کئے جائیں ہم ان ٹیکسوں کو نہیں مانتے پہلے ہی ہمارے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور عوام کا قوت خرید کم ہونے سے ہم نقصان میں جارہے ہیں اور بعض اوقات تو سٹاف کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو جاتے ہیںماہر بیوٹیشن مسرت مصباح نیولک پارلر اور ایکسلینٹ

...تفصیل

وزیر خزانہ نے بجٹ کو مثبت انداز میں پیش کیا،تاجر

راولپنڈی کے تاجروں نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے بجٹ کو مثبت انداز میں پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کے مطابق ماضی میں برآمدات میں اضافہ نہیں ہو سکا۔ انھوں نے کہا کہ برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ صنعتوں کو بجلی کی فراہمی کی کمی تھی جس کے باعث پیدا وار میں کمی واقع ہوئی اور دوسری بڑی وجہ دوسرے ممالک میں قیمتوں کی زیادتی کے باعث برآمد میں خوطرخواہ اضافہ نہیں ہو سکا تاہم اب اس کو بڑھانے کے لئے پالیسی مرتب کی جارہی ہیانھوں نے کہا کہ فی کس آمدنی میں اضافہ کے لئے

...تفصیل

زراعت پولٹری ، انفراسٹر کچر کی ترقی بجٹ کے مثبت اقدام ہیں

 ممتاز معاشی ماہر نے وفاقی بجٹ2017ـ18ء کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجٹ کافی حد تک متوازن بجٹ ہے جس میں تمام شعبے جات کا خیال رکھا گیا ہے۔ بجٹ کے کئی ایک مثبت پہلو ہیں جن میں خاص کر ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبے زراعت و لائیو سٹاک کے لئے1001ارب روپے مختص کیا جانا ہے اس سے پچھلے بجٹ میں زراعت کے لئے محض700 ارب روپے رکھے گئے تھے۔ علاوہ ازیں یوریا کھاد پر فی بیگ 1000 روپے کی سبسڈی سے زراعت پر نہایت اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار سے ملک خوشحالی

...تفصیل

پاکستان گنے کی پیداوار اور شوگر ریکوری میں بہت پیچھے

پاکستان گزشتہ 15 سالوں میں گنے کی پیداوار میں صرف اعشاریہ پانچ فیصد اور شوگر ریکوری میں دو فیصد اضافہ کر سکا ہے لہٰذا کماد کی جدید اقسام کو فروغ دے کر پیداوار میں اضافہ کیاجا سکتا ہے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ پاکستان کماد کی کاشت کے حوالے سے دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہونے کے باوجود فی ایکڑ پیداوار اور شوگر ریکوری میں بہت پیچھے ہے جس کیلئے خصوصی اقدامات کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ زرعی مداخل سستا کرنے اور تمام وسائل سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ، فصلوں کی روایتی پیداوار پر اکتفا کر

...تفصیل

آٹو موبائل کے شعبہ کی شرح نمو میں6.37 فیصد اضافہ

 رواں مالی سال میں آٹو موبائل کے شعبہ کی شرح نمو23.43فیصد رہی ہے اور گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2016-17ء کے دوران آٹو موبائل کے شعبہ کی شرح نمو میں6.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال2016-17ء کے مطابق جاری مالی سال کے دوران شعبہ کی شرح نمو23.43 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی شرح ترقی17.06 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔یوا ین پی کے مطابق اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران شعبہ کی شرح ترقی میں چھ فیصد سے زائد کا اضافہ

...تفصیل

گندم کو ذخیرہ کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں

محکمہ زراعت راولپنڈی نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ گندم کی برداشت کے بعد اسے ذخیرہ کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق ذخیرہ کرتے وقت اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو گوداموں، کوٹھوں اور بھڑولوں میں ذخیرہ شدہ گندم کا تقریباََ0 1 سے 15 فیصد غلہ نقصان دہ کیڑوں کی نذر ہو جاتا ہے۔ گوداموں کے یہ کیڑے گرمیوں کے آغاز میں ہی چست ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کھپرا گندم کا بدترین دشمن ہے جو صرف لاروا کی حالت میں نقصان پہنچاتا ہے جبکہ پردار نامی کیڑا

...تفصیل