Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

تجارتی خسارے پر قابو پانے کے حکومتی دعوے پورے نہیں ہوسکے

تجارتی خسارے پر قابو پانے، برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی لانے کے حکومتی دعوے پورے نہیں ہوسکے ہیں۔رواں مالی سال کے پہلے 11 کے دوران تجارتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 30ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 21ارب 10کروڑ 70لاکھ ڈالر تھا، اسی طرح برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 11 میں گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں3.13فیصد کمی اور درآمدات میں 20.60 فیصد اضافہ ہو گیا، جولائی تا مئی کے دوران برآمدات کا حجم 18 ارب 54 کروڑ 10لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں

...تفصیل

سونے کے بھائو نیچے جانے کا رجحان جاری

 عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھائو نیچے جانے کا رجحان جاری ہے۔سپاٹ گولڈ مسلسل پانچویں سیشنز گراوٹ کے ساتھ مزید 0.3 فیصد سستا ہو کر 1,261.88 ڈالر فی پائونڈ میں خریدا گیا۔امریکی سونے کی ماہ اگست کے لئے سپلائی قیمت میں 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1,264.10 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔چاندی 16.72 ڈالر اور پلاٹنیم 926.24 ڈالر فی اونس رہی۔


کاشتکار بھنڈی کی دوسری فصل کی کاشت بروقت مکمل کریں،محکمہ زراعت

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار بھنڈی کی دوسری فصل کی کاشت بروقت مکمل کریں۔بھنڈی کی دوسری فصل جون، جولائی میں کاشت کی جاتی ہے۔ کاشتکار فصل کی کاشت کیلئے محکمہ کی منظور شدہ قسم سبز پری کا اچھے اُگاؤ والا 10 سے 12 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ بھنڈی توری کی کاشت کیلئے زرخیز میرا اور پانی کے بہتر نکاس والی 6.5 سے 7.8 تیزابی اساسیت (pH) کی حامل زمین کا انتخاب کریں۔ کاشت سے قبل 10 سے 12 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ ڈال کر 2 سے 3 مرتبہ ہل چلا کر زمین میں ملا دیں اس کے بعد زمین کو

...تفصیل

ایف بی آر کو2ماہ میں 70ہزار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے

ایف بی آر کو2 ماہ میں 70 ہزار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے ۔گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے۔ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس لسٹ کے مطابق سال 2016 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد2 ماہ میں 70 ہزار اضافے سے گیارہ لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے ۔لسٹ 12 جون 2017 کو اپ ڈیٹ کی گئی اور 10 اپریل کو جاری ہونے والی ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں تعداد 11 لاکھ 10 ہزار تھی ۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2017 سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائیلرز پر ٹیکس ریٹ مزید

...تفصیل

رواں سال صنعتی شعبہ کو 7.3 فیصد تک فروغ دینے کا ہدف مقرر

 حکومت نے مالی سال 2017-18ء میں صنعتی شعبہ کو 7.3 فیصد تک فروغ دینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر کو 6.4 فیصد، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے لئے 6.3 فیصد، سمال سکیل ہائوس ہولڈ مینوفیکچرنگ کے لئے 8.2 فیصد، کنسٹرکشن 22.1 فیصد اور بجلی کی پیداوار، گیس ڈسٹری بیوشن کے لئے 12.5 فیصد ترقی کا ہدف رکھا گیا ہے۔ صنعتی شعبہ کو مالی سال 2017-18ء میں خاص اہمیت دی گئی ہے۔


بیرون ملک پاکستانی آم کی مانگ اور برآمدات میں اضافہ

محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان کے مطابق یورپی یونین کے ممالک نے آم کے جو معیار متعارف کرائے تھے ہمارے باغبان اور برآمد کنندگان ان پر پورا اترنے کی کامیاب کوشش کررہے ہیں جس کی بدولت بیرون ملک پاکستانی آم کی مانگ اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اگرچہ پھل کی مکھی کے حملہ کی وجہ سے آم کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے لیکن حکومت پنجاب نے اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دی ہے اور خطیر رقم سے آم کے پیداواری اضلاع میں غیر روایتی طریقوں سے پھل کی مکھی کے تدارک کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔ ترجمان کے مطابق کاشتکاروں کو

...تفصیل