Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

رواں سال کے دوران کاروں کی فروخت میں3731 یونٹس کااضافہ

رواں مالی سال 2016-17ء کے دوران کاروں کی فروخت میں تین ہزار 731 یونٹس کااضافہ ہواہے اور مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران ایک لاکھ 55ہزار 960کاریں فروخت کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کاروں کی فروخت کا حجم ایک لاکھ 52 ہزار 229 یونٹس ریکارڈ کیاگیا تھا۔ پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ہنڈا سوک اور سٹی کی فروخت بالترتیب 31639 اور 21292 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ ٹویوٹا کرولا کی فروخت کاحجم

...تفصیل

کپاس میں غیر بی ٹی اقسام کی کاشت 31مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

زرعی ماہرین نے کپاس کے مرکزی علاقوں میں غیر بی ٹی اقسام کی کاشت 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ کاشتکار پٹڑیوں پر کاشت کاعمل مکمل کریں اورہموار زمینوں پر قطاروں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی کے بعد پودوں کی ایک لائن چھوڑ کر دوسری لائن میں مٹی چڑھاتے ہوئے پٹڑیاں بنا دیں نیز چھدرائی بھی پہلی آبپاشی سے قبل مکمل کر لی جائے۔ انہوںنے بتایاکہ مرکزی علاقہ جات میں کپاس کے پودے کا پودے سے فاصلہ 6 سے9انچ جبکہ ثانوی علاقہ جات میں پودے کا پودے سے فاصلہ 9 سے 12 انچ رکھاجائے۔ انہوںنے

...تفصیل

پانی کے ضیاع و مٹی کے کٹائو کو روکنے کیلئے نیم کے درخت لگانے کی ہدایت

ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو نیم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیم کا کرشماتی درخت عطیہ خداوندی ، کئی جراثیموں کے خلاف ڈھال ، زمینی مٹی کی صلاحیت بڑھانے ، پانی کے ضیاع کو روکنے کا اہم ذریعہ ہے جس کی کاشت سے بے پناہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایا کہ نیم کا درخت زمینی مٹی کی صلاحیت بڑھاتا ہے اور پانی کے ضیاع و مٹی کے کٹائو کوبھی روکتا ہے نیز نیم کے درخت کا ہر حصہ بیج ، پھل ، تیل، چھال ، جڑ بطور دافع عفونت اور دافع جراثیم کے طور پر استعمال ہوتا ہے

...تفصیل

ٹیلی کام کے شعبہ کو 234.9ارب روپے کی آمدن ہوئی

رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کو 234.9ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ ٹیلی کام کے شعبہ میں جدید اور نئی خدمات کو متعارف کروانے کے بعد حکومتی آمدنی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ آئی ٹی کی وزارت کے حکام کے مطابق تھری اور فور جی سروسز کے آغاز سے ملک میں موبائل فون کے صارفین کو خدمات کی فراہمی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومتی آمدنی بھی بڑھی ہے ۔ اسی طرح ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدنی میں ہونے والے نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں مختلف ٹیکسز ، ڈیوٹیوں اور فیس وغیرہ کی مد میں

...تفصیل

باغبان ترشاوہ پودوں کیلئے نائٹروجنی کھاد کی کمی نہ آنے دیں

نائٹروجنی کھاد ترشاوہ پودوں کے باغات کیلئے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے لہٰذاکلوروفل بنانے میں معاونت اور پودے کی بڑھوتری سمیت پھل کی بہتر نشو ونما کیلئے باغبان نائٹروجنی کھاد کی کمی نہ آنے دیں ۔ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو چاہیے کہ وہ پھل کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے باغات میں کھادوں کے مناسب اور متناسب استعمال کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ترشاوہ پھلوں کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی عناصر کی کمی بیشی ترشاوہ

...تفصیل

پاکستان کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر آ گیا

ماہرین زراعت نے بتایا ہے کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کے باعث پاکستان دنیا بھر میں کھجور پیداکرنے والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں ہر سال 9لاکھ ٹن سے لیکر ساڑھے 10 لاکھ ٹن تک کھجوروں کی پیداوار حاصل ہو تی ہے جس میں سے کھجور کی برآمد کے ذریعے بھاری زر مبادلہ بھی کمایا جا رہا ہے تا ہم اگر کھجورو ںکو خشک کرنے کیلئے کھجور کے پیداواری علاقوں میں سولر ڈرائر نصب کر دیئے جائیں تو اس کے مزید بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں کیونکہ سولر ڈرائر 72گھنٹو ں کے ریکارڈ وقت میں ڈیڑھ ٹن

...تفصیل