Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

قطر کی برطانیہ، امریکا سمیت کئی ممالک میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری

امریکا اور سعودی عرب سمیت متعدد عرب ریاستوں کی جانب سے دہشت گردوں کی معاونت جیسے الزامات کا سامنا کرنیوالے قطر نے، برطانیہ، امریکا اور کئی ممالک میں 335ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق قطر نے گزشتہ کئی برسوں میں صرف برطانیہ میں 35ارب پاونڈ کی سرمایہ کاری کی ہے جو آئندہ پانچ سال میں بڑھ کر 40ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔پراپرٹی ریسرچ کمپنی ڈاچا کے مطابق لندن میں قطر کے پاس 879کمرشل اور رہائشی املاک ہیں ان میں سے 26ملین اسکوائر فٹ زمین تجارتی زمرے میں آتی ہے۔حال ہی میں قطر نے

...تفصیل

سعودی عرب میںمضرصحت اور پرتعیش اشیاء پر ٹیکس عائد

 سعودی عرب کی حکومت نے انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے نقصان دہ سمجھی جانے والی اشیاء اور پرتعیش سامان پر نیا ٹیکس عائد کیا ہے۔میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے تمباکو اور اس سے تیار کردہ مصنوعات اور توانائی بڑھانے والے مشروبات پر ٹیکسوں کی شرح میں 100 فی صد اور دیگر کولڈ ڈرنکس پر 50 فی صد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے۔اخبار 'الاقتصادیہ' کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پہلا ملک نہیں جس نے پرتعیش اشیاء اور مضرصحت چیزوں پر بھاری ٹیکس عائد کیا ہے۔ خلیج کے بیشتر ممالک پہلے اس طرح کی چیزوں پر ٹیکس لگا چکے ہیں۔رپورٹ

...تفصیل

لو چلنے سے پھلدار پودوں کو شدید نقصان پہنچ سکتاہے

رواں ماہ جون کے دوران بارشوں کی کمی ، گرم ہوائیں ، لو چلنے سے پھلدار پودوں کو شدید نقصان پہنچ سکتاہے لہٰذا باغبان پھلدار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال یقینی بنائیں اور بوقت ضرورت شام کو آبپاشی بھی کریں ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ پنجاب کے میدانی اور جنوبی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 45سے50ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے جو پھلوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ پھلدار پودے زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس سے زائد گرمی پر پھل

...تفصیل

حکومت فوڈ سیکورٹی کے صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے حکومت فوڈ سیکورٹی کے صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ پاکستان میں غذا دستیاب ہے مگر اسکے قیمتیں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے عوام مسائل سے دوچار ہے۔ عالمی کساد بازاری نے جہاں ہماری برآمدات کو متاثر کیا ہے وہیںدنیا بھر میں فوڈ سیکورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔یوا ین پی کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ پاکستان میں فوڈ سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات غیر اطمینان

...تفصیل

آلو سے بننے والی غذائی مصنوعات کی مانگ میںکئی گنا اضافہ ہو گیا

پنجاب سمیت ملک بھر میں حالیہ کچھ عرصہ کے دوران آلو کے زیر کاشت رقبہ میں زبر دست اضافہ ہو ا ہے کیونکہ نشاستہ ، منرلز اور پروٹینز کی بھر پور مقدار کے باعث جہاں خوراک کو متوازن بنانے میں آلو کا استعمال زیادہ ہوا ہے وہیں آلو سے بننے والی دیگر غذائی مصنوعات کی مانگ بھی کئی گنا بڑ ھ گئی ہے جس سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز بھاری منافع حاصل کر رہے ہیں ۔ زرعی ماہرین نے بتایا کہ آلو دنیا کی ایک مشہور فصل ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل غذ ا بھی ہے جسے نہ صرف چھوٹی عمر کے بچوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے بلکہ اسے ہر خوراک

...تفصیل

پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں' طبی تحقیق

 پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ کھجور کے درخت کی اوسط عمر150 سال تک ہوتی ہے جبکہ بعض اقسام میں ایک گچھے میں ایک ہزار تک کھجور کے دانے پائے جاتے ہیں۔ یوا ین پی کے مطابق کھجور ایک ایسی منفرد اورمکمل غذا ہے جس میں ہمارے جسم کیلئے ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کھجور کے استعمال سے عمر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نظرکی کمزوری کوبھی بڑی حد تک روکا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھجور میں پائے جانے والے اجزاء انسانی جسم کیلئے ازحد مفید ہیں۔