Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

حکومتی کوششیں نا کام ، ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھ نہ سکی

حکومت کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں ، ایک سال کے دوران ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھنے کے بجائے مزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق سر توڑ کوششوں کے باوجود حکومت ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے میں نا کام رہی ، مالی سال 15-2014 کے مقابلے میں مالی سال 16-2015 میں ٹیکس فائلرز کی تعداد اب بھی 36 ہزار سے کم ہے اور اب تک صرف 11 لاکھ 73 ہزار افراد نے ہی گوشوارے جمع کرائے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکس فائلرز کو نوٹسز بھیجے جانے سے کئی نان فائلرز کی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے حوصلہ شکنی

...تفصیل

کپاس کی بڑھوتری روکنے کیلیے نائٹروجنی کھاد کا استعمال کم کریں

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ کپاس میں پھول بننے سے چنائی تک ٹینڈوں کے گلنے اور سوکھنے کی بیماریوں کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ دیر سے کاشتہ کپاس کی فصل میں اگر پوٹاشم اور پانی کی کمی ہوتو ان بیماریوں کے حملہ کے بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ ٹینڈوں کے گلنے کا عمل کپاس کی غیر ضروری بڑھوتری سے تیز ہوجاتا ہے۔ مقررہ مقدار سے زیادہ آبپاشی اور نائٹروجنی کھادوں کے استعمال سے پودوں کی غیر ضروری بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے پودوں کی غیر ضروری بڑھوتری

...تفصیل

ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 20ارب 27کروڑ روپے کے فنڈز جاری

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 20ارب 27کروڑ 98لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 21ارب 49کروڑروپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں نیو انجینئرنگ پروگرام کے لئے 20کروڑ، یونیورسٹی آف دیر شرینگل میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10کروڑ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں

...تفصیل

سورج مکھی کی فصل کی کٹائی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں

 سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے پک کرتیار ہو گئی ہے لہٰذا کاشتکار اس فصل کی بڑھوتری کے تمام مراحل مکمل ہونے پر کٹائی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ سورج مکھی 120سے 130دنوں میں تیار ہونے والی ایک حساس فصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار سورج مکھی کی برداشت کا عمل بڑی محنت اور احتیاط سے کریں کیونکہ اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب سورج مکھی کے پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری

...تفصیل

کراچی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمندی کارحجان

کاروبارکے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمندی ی کارحجان دیکھاگیااورکے ایس ای100انڈیکس 49500پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکے74ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کامجموعی حجم99کھرب سے گھٹ کر98کھرب روپے پرآگیا۔جمعہ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں 431 .41پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100 انڈیکس49958.3 3پوائنٹس سے کم ہوکر49526.92پوئنٹس پرآگیااسی طرح242.50پوائنٹس کی سے کے ایس ای30انڈیکس25842.37پوائنٹس اورکے ایس ای آل

...تفصیل

تنخواہوں میں20فیصد اضافہ، سینیٹ کی سفارشات،مالیاتی بل کا حصہ بنائیں گے، اسحاق ڈار

سینیٹ نے مالی سال 2017-18 کے مالیاتی بل کیلیے 250 سے زائد سفارشات منظور کرکے قومی اسمبلی بھجوا دیں جس میں تنخواہوں اور پنشن میں20 فیصد اضافے، جی ایس ٹی 17 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے اور کسانوں کیلیے قرضے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔گزشتہ روز ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سفارشات ایوان میں پیش کیں، سینیٹ نے سفارش کی ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافے کیلیے تمام درآمدی ہائبرڈ بیجوں پر امپورٹ اور کسٹم ڈیوٹی ختم

...تفصیل