Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

بجلی کی پیداوار کیلئے تیل کے استعمال میں 13فیصد کا اضافہ

گزشتہ ماہ مئی کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی پیداوار کیلئے تیل کے استعمال میں 13فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ فرنس آئل کی کھپت8لاکھ85ہزار700 ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ اپریل کے دوران فرنس آئل کی کھپت7لاکھ85ہزار700 ٹن سے زائدتھی ،انڈسٹری ذرائع کے مطابق مئی میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی اضافی پیداوار کے باعث فرنس آئل کی کھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تاہم بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث طلب و رسد میں فرق نمایاں رہا ۔گزشتہ ماہ ڈیزل کی کھپت میں بھی 13فیصد کا

...تفصیل

حکومت نے2017-18میں درآمدات کا تخمینہ 49ارب ڈالرلگادیا

 ملکی درآمدات کے آئندہ مالی سال تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے، پٹرولیم گروپ کی درآمدات سب سے زیادہ 11ارب 15کروڑ ڈالر رہیں گی۔وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18میں درآمدات کا تخمینہ 49ارب ڈالر لگایا ہے جس میں سب سے زیادہ حصہ پٹرولیم گروپ کا ہوگا اور یہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 78 کروڑ ڈالر زیادہ ہوں گی۔پٹرولیم مصنوعات کی درآمد رواں مالی سال کے مقابل40 کروڑ ڈالر اضافے سے 6ارب 67کروڑ ڈالر ہوجائیں گی، پٹرولیم کروڈ کی درآمدات کا تخمینہ 3ارب ڈالر لگایا گیا ہے، اسی طرح آئندہ سال مشینری گروپ کی درآمدات

...تفصیل

پاکستان میں کھلے گھی اورتیل پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں کھلے گھی اور تیل پر پابندی عائد کی جائے گی اور اس سلسلے میں قوانین کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پاکستان بناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن اور پی ایس کیو سی اے کے مشترکہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا جو ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے محمد خالد صدیق کی زیرصدارت ہوا جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں گھی اور تیل ہر حال میں پاکستان اسٹینڈرڈز کے مطابق تیار کیا جائے دوسری صورت میں حکومت مینوفیکچرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔ مشترکہ اجلاس میں یہ

...تفصیل

مئی میں چین کی برآمدات اور درآمدات میںخاطر خواہ اضافہ ریکارڈ

 چین کی برآمدات اور درآمدات میں گزشتہ ماہ غیر متوقع طور پر خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مئی میں چین سے برآمدات میں گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 8.7 فیصد سے 191 بلین ڈالر اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 14.8 فیصد سے 150.2 بلین ڈالر اضافہ رہا جو کہ ماہرین کے اندازوں سے کئی زیادہ ثابت ہوا۔بلومبرگ کے ماہرین مئی میں چین کی برآمدات میں 7.2 اور درآمدات میں8.3 فیصد تک اضافہ متوقع تھا تاہم چین کی معشیت نے مئی میں معاشی ترقی کے نئے عشاریئے ظاہر کئے۔ چین کی برآمدات اور درآمدات کے حجم میں اضافے کی وجہ سے مئی

...تفصیل

خام تیل کی قیمتیں مسلسل گرواٹ کا شکار ، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریبا 5 فیصد تک گھٹ جانے سے پاکستان میں پیٹرول دو روپے فی لیٹر سستا ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اس عید پر حکومت عوام کو سستے پیٹرول کی صورت میں عیدی دے سکتی ہے ، کیونکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں ، اگر خام تیل کی قیمتیں موجودہ ریٹ پرہی برقرار رہتی ہیں تو حکومت پیٹرول 2 روپے فی لیٹر تک سستا کرسکتی ہے۔یکم جون سے لیکر اب تک بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریبا 5 فیصد تک کم ہو چکی ہیں ، برطانوی خام تیل 51 ڈالر

...تفصیل

آم کی بہتر پیداوار کیلئے جدید طریقہ کا شت اپنانے کی ہدایت

زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ پاکستان آم کے زیرکا شت رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا بڑا 7واں ملک ہے جہاں ا س کی کا شت ایک لا کھ 72ہزار 308ہیکٹر ز رقبہ پر ہے ۔پنجاب میں زیر کا شت رقبہ ایک لا کھ 11ہزار 432ہیکٹرز ہے۔ ا س طرح آم کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جہاں ا س کی سالانہ پیداوار 18لا کھ ٹن ہے جس میں سے صوبہ پنجاب سے 13لا کھ 4ہزار 223ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔آم کی برآمد کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے لیکن کل پیداوار کا تقریبا 5فیصد بین الاقوامی منڈیوں میں برآمدہوتا

...تفصیل