Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 204.48 پوائنٹس کی کمی سے 49958.33 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 25 ارب 74 کروڑ 18 لاکھ 62 ہزار 522 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 47 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 999 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 62 لاکھ 86 ہزار 390 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس

...تفصیل

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں11.97 فیصداضافہ

گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 11.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2011-12 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 30,241ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ مالی سال2015-16کے اختتام تک 33,861.6 ملین روپے تک بڑھ گیا۔اس طرح پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 12فیصد یعنی 3620.6 ملین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال2012-13 کے دوران برآمدات کا حجم 32,375.2 ملین روپے رہی ۔جبکہ مالی

...تفصیل

سبزیوں کی برآمدات میں پانچ سال کے دوران38فیصداضافہ

پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 38 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2011-12 کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 48,321.8 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو پانچ سال کے دوران یعنی مالی سال2015-16 کے دوران 66,839.5 ملین روپے تک بڑھ گیا۔اس طرح پانچ سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 18,517.7ملین روپے یعنی 38.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13 میں پھلوں اور سبزیوں کی

...تفصیل

ما لی سال میںروس کی بر آمدی گندم کے نرخ چڑھ گئے

روس کی بر آمدی گندم کے نرخ بڑھ گئے۔ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل اعلی برآمدی گندم کے نرخ ایک ڈالر کے اضافے کے ساتھ 186ڈالر سے 187.50 ڈالر فی ٹن ہو گئے ہیں۔جولائی اور اگست کے لئے گندم کی نئی فصل کی سپلائی گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں ڈیڑھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 173 سی177 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئی۔روس نے جولائی 2016 سے 31مئی 2017 کے دوران 25.6 ملین ٹن گندم، بر آمد کی ہے۔رواں ہفتے روس کی مقامی منڈی میں تیسرے درجے کی گندم کی قیمت خرید 25 روبلز کی کمی کے ساتھ 18,425 روبلز فی ٹن پر ہے۔


بھارت نے مئی کے دوران 103ٹن سونا درآمد کیا

بھارت نے مئی میں 103 ٹن سونا درآمد کیا جو کہ گزشتہ سال مئی کی نسبت چار گنا زیادہ ہے۔ کنسلٹنسی فرم جی ایف ایم ایس کے مطابق بھارت نے مئی2016 میں 25.3 ٹن سونا درآمدکیا تھا جبکہ اس سال ماہ مئی میں امپورٹ ٹیکس کے باوجود 103 ٹن سونا درآمد کیا گیا۔گذشتہ ہفتہ کو بھارتی حکومت نے سونے پر 3 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا امکان ظاہر کیا تھا جس کے باعث جیولرز نے سونے کی درآمد مزید تیز کر دی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 424.1 ٹن سونا درآمدکیا ہے جو ہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے

...تفصیل

سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے اضافہ

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں7ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1289ڈالر ہوگئی ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 200روپے کا اضافہ دیکھا گیاجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 300 روپے کی سطح سے بڑھ کر 50 ہزار 500 روپے ہوگئی، اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار285روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت5روپے اضافے سے 730 روپے ریکارڈ کی گئی۔