Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

ایکسپورٹس میں اضافے کی خاطر مینوفیکچرنگ کی لاگت میں کمی ناگزیر ہے

پاکستان اپیرئل فورم کے چیئرمین اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈینٹر جاوید بلوانی نے کہا بڑھتی ہوئی مینوفیکچرنگ کی لاگت میں کمی کے لئے بجٹ میں کوئی قابل ذکر اقدام نہیں۔ پیداواری لاگت میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے کئی صنعتیں بند ہو چکیں ہیں، 2لاکھ سے زائد پاور لومز کٹ کرکباڑ میں فروخت ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے بھی ایکسپورٹس میں کمی واقع ہوئی ہے۔حکومت کے بجلی بحران پر قابو پانے اور صنعتوں کو بلا تعطل یوٹیلیٹیز کی فراہمی کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ گیس کی

...تفصیل

بجٹ میں روزگار کے نئے مواقعوں کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے

آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سالانہ ملازمتوں کی مانگ 25لاکھ کے قریب ہے ،تاہم نوجوان نے روزگاروں کو ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی اور حکومت پنجاب کے بجٹ میں کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔وفاقی بجٹ کو انہوں نے ببل بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر بجٹ خوش آئند لگتا ہے ،تاہم یہ بجٹ کسی طور حقیقت پرمبنی دکھائی نہیں دیتا،انہوں نے بجٹ کو حتمی شکل دینے والے مالیاتی منیجرز کی جمع تفریق کے رجحان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ میں مستقل

...تفصیل

کپاس کی نئی فصل کی چنائی شروع ہونے سے جننگ سیزن کا آغاز

سندھ کی ساحلی پٹی پر قائم کاٹن زون کے چند شہروں میں کپاس کی نئی فصل کی چنائی شروع ہونے سے پاکستان میں نئے کاٹن جننگ سیزن کا آغاز۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ سندھ کے ساحلی شہروں بدین،گولا رچی، سجاول اور گھارو وغیرہ میں کپاس کی جزوی چنائی شروع ہونے سے میر پور خاص اور شہداد پور ضلع سانگھڑ کی جننگ فیکٹریوں نے نئی پھٹی کی خریداری بھی شروع کر دی ہے اور ابتدائی طور پر نئی پھٹی کے سودے3 ہزار500روپے فی 40کلو گرام پر ہو رہے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق میر پو رخاص میں گزشتہ روز ایک کاٹن جننگ

...تفصیل

چینی کمپنی نیپال میں 1200میگاواٹ کا منصوبہ مکمل کرے گی

نیپالی حکومت اورچین کی گیز ہوبا گروپ کمپنی لمٹیڈ نے 1200میگاواٹ کے ایک ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کی تعمیر کیلئے مفاہمت کی ایک دستاویز (ایم او یو ) پر دستخط کئے ہیں، یہ نیپال کا اعلیٰ سطح کا ترجیحی منصوبہ ہے ،نیپالی کابینہ نے 23مئی کو اس منصوبے کی تعمیر کی منظوری دی جو چینی کمپنی مکمل کر ے گی ۔معاہدے کے مطابق کمپنی ، اس کے ڈیزائن ،تیاری ، تعمیر اور مالیاتی امور میں تعاون کرے گی تا کہ تمام منصوبہ بروقت مکمل کیا جاسکے ،1200میگاواٹ کا پن بجلی کا یہ منصوبہ گدھی گان ڈاکی منصوبے کے نام سے معروف ہے ،

...تفصیل

ایشیاء کی بیشتر سٹاکس مارکیٹ میں مندی ،سونا اور ڈالر مہنگا

 ایشیاء کی بیشتر سٹاکس مارکیٹ میں پیر کومندی چھائی رہی ،ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاء پیسیفک شیئرز ایکس جاپان معمولی گراوٹ کا شکار رہا،جاپان کا نکئی 225 انڈیکس 0.03 ڈائون کے ساتھ20,170.41 کی بلند سطح پر بند ہوا،چینی شیئرز 0.5 فیصد،آسڑیلین شیئرز 0.8 فیصد اور ہانگ کانگ کے شیئرز ڈائون رہے،سیئول کی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار نمایاں کمی یا بیشی نہ دکھا سکا۔پیر کو سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے بھائو چھے ہفتوں کی بلند سطح 1,279.90ڈالر فی اونس رہے۔ایشائی فوریکس میں امریکی ڈالر کو استحکام رہا،ڈالر کی

...تفصیل

مارچ کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 6فیصداضافہ

فروری کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وزارت کے اعدادو شمار کے مطابق فروری 2017ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی برآمدات کا حجم 995.33 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارچ 2017ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات 1.064 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران برآمدات کے حجم میں 6.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی برآمدات کے فروغ

...تفصیل