Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا کام جاری

ملک میں دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا کام جاری ہے اور تیسرے سہ ماہی کے دوران اس کی تکمیل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں پہلے ایل این جی ری گیسیفیکیشن ٹرمینل نے 27مارچ 2015کو کام شروع کیا تھا،مارچ2015سے لیکر اب تک اس ایل این جی ٹرمینل پر 83بار سے زائد کارگو کی نقل وحمل ریکارڈ کی جاچکی ہے، اس ٹرمینل کی ری گیسیفیکیشن استعداد کار 600ملین کیوبک فٹ یومیہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان این جی ٹرمینل لیمیٹڈ(پی ایل ٹی ایل) کی جانب سے پاکستان گیس پورٹ کمپنی کو دوسرے ٹرمیینل کے قیام کی اجازت دیدی گئی

...تفصیل

زراعت کے شعبے میں لائیوسٹاک کا حصہ 58.33فیصد ہے

لائیوسٹاک کا شعبہ ملکی زراعت میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے اورجاری مالی سال میں زراعت کے شعبے میں لائیوسٹاک کا حصہ 58.33فیصد ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں لائیو اسٹاک کا شعبہ جدید اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے سبب گوشت اور ڈیری کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ بیرون ملک برآمدات کے ذریعہ قیمتی زرمبادلہ کمانے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔حکومت اس شعبے کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس ضمن میں بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے بھی معاونت حاصل کی جارہی ہے۔یوا ین پی کے مطابق پاکستان عرب

...تفصیل

یورپی ممالک کو آم کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا

گزشتہ سیزن 2016ء کے دوران یورپی ممالک کو آم کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران سیزن 2700 ٹن سے زائد آم برآمد کیا گیا جبکہ سال 2015ء کے برآمدی سیزن میں یورپی ممالک کو 1400 ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔ مسعود احمد صدیقی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان آم کی مجموعی برآمدات کا تقریبا 70 فیصد حصہ دبئی کو برآمد کرتا ہے جو بعد ازاں وہاں سے دیگر خلیجی ریاستوں کو ری ایکسپورٹ کر دیا جاتا ہے جبکہ پاکستانی آم کی دوسری بڑی برآمدی منڈی ایران ہے۔ انہوں نے کہا کہ آم کی برآمدات میں اضافہ کیلئے

...تفصیل

ماہرین نے کاشتکاروں کو کپاس کی گوڈی کرنے کی ہدایت

زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کو بذریعہ گوڈی تلف کر کے کھیت میں نمی کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور ان کے تدارک کیلئے ماہرین زراعت، محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف، پیسٹ سکاؤٹنگ کے عملہ کی مشاورت سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ماہرین نے بتایا کہ فصل کے اگاؤ کے آغازمیں ہی اگر جڑی بوٹیوں کو مناسب طریقے سے تلف کر دیا جائے تو اس سے پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

...تفصیل

رواں مالی سال میں ہائی برڈ بیجوں کی درآمد میں 5 فیصد کمی

رواں مالی سال 2017-18ء میں پہلے 11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران زیادہ پیداوار کے حامل سبزیوں کے ہائی برڈ بیجوں کی درآمد میں 5 فیصد کی کمی جبکہ ٹماٹر کے بیج کی درآمدات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان ویجیٹیبل سیڈ مرچینٹس ٹریڈ ایسوسی ایشن ( اے پی وی ایس ایم ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں پہلے گیارہ مہینوں میں 300 ملین روپے مالیت کے ٹماٹر کے بیج درآمد کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران دیگر سبزیوں کے ہائی برڈ بیجوں کی درآمدات کا حجم 245 ملین روپے تک کم ہوا ہے۔ زیادہ پیداوار کے حامل

...تفصیل

تمباکو کی صنعت کی پیداوار میں 4.8 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے سات ماہ کے دوران خوراک ' مشروبات اور تمباکو کی صنعت کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 4.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران صنعت کی شرح نمو میں 0.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق جون 2015ء کے اختتام تک ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ فوڈ اینڈ بیوریج کمپنیوں کی تعداد 2500 تک پہنچ چکی تھی جن میں سے 145 کمپنیاں صرف مالی سال 2015ء میں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔ رپورٹ

...تفصیل