Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

جاپان کی صنعتی پیداوار میں2.5فیصد کمی ریکارڈ

جاپان کی صنعتی پیداوار میں 2.5فیصد کمی آگئی جبکہ مہنگائی میں 3.2فیصد اضافہ ہوا۔ جاپان کی وزارت کامرس کی طرف سے جار ی کردہ ماہ اپریل کی معاشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں جاپان کی صنعتی پیداوار میں 2.5فیصد کمی آئی ۔ جس میں مارچ میں 0.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وزارت کے مطابق اپریل میں صنعتی پیداوار تقریباً فلیٹ رہی ہے جبکہ فیکٹری پیداوار میں ڈھائی فیصد کمی آئی ۔ اس عرصہ میں ریٹیل سیلز مستحکم رہی۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں فیکٹری پروڈکشنز میں 1.7فیصد اضافہ ہوا جس میں جون میں 2فیصد تک کمی

...تفصیل

بیرون ملک سفر کے لیے این ٹی این کو لازمی قرار دئیے جانے کا امکان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بیرون ملک سفر کے لیے این ٹی این کو لازمی قرار دیے جانے کا امکان ہے ۔جس کے تحت ٹیکس گوشواروں میں ٹریولنگ کی تفصیلات دینا ہونگی تاہم حج و عمرہ کی سعادت کے لیے جانے والوں اور طلبا و بچوں کو اس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بڑے پیمانے پر سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے سیلز ٹیکس کے قانون میں ضروری ترامیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ زیر غور تجویز میں کہا گیاکہ سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے

...تفصیل

بجٹ 3جون کو پیش،19تاریخ کو منظورکرالیاجائیگا، شیڈول تیار

وفاقی حکومت نے بجٹ 17دن میں پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے شیڈول مرتب کرلیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے ضمنی مطالبات زر اور سال 05-2004سے08-2007تک کے اضافی مطالبات زر بھی پیش کیے جائیں گے، 2 دن کے وقفے کے بعد 6جون سے بجٹ پرعام بحث کا آغاز ہوگا۔جو 17جون تک جاری رہے گی اور وفاقی وزیر خزانہ 17جون کو اپنی اختتامی بجٹ تقریر میں بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے جانے والے نکات کے جوابات دیں گے جس کے بعد ووٹنگ کے ذریعے شق وار منظوری ہوگی جبکہ19جون کو فنانس بل 2014 کی منظوری

...تفصیل

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہ ڈال کر انھیں ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن آج شام جاری کردیاجائے گا۔واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول ایک روپیہ 3 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل

...تفصیل

گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ایف بی آر افسروں کا الائونس بند

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ایف بی آر کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالے افسروں کے بارے چیئرمین ایف بی آرکوہدایت کی کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ایف بی آر افسران کا 100 فیصد تنخواہ کے برابر پرفارمنس الائونس بند کیا جائے۔وزارت خزانہ کیطرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاکہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کے 1743 افسروں میں سے بارہ سو سے زائد کی طرف سے ٹیکس ائیر 2013کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ جن ایف بی

...تفصیل

سونے کی فی تولہ قیمت 48000روپے کی سطح سے گر گئی

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کے نرخوں میں13ڈالر کی مزید کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1253ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی کے بعدمقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت 48000روپے کی سطح سے گر گئی۔آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کیمطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 600روپے کمی سے47900اور10گرام سونے کی قیمت517روپے کمی سے41054روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کمی سے725روپے ریکارڈ کی گئی۔