Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

گردشی قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کا اختیار نیپرا کو مل گیا

 کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گردشی قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کا اختیار نیپرا کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نیپرا کو سالانہ بنیادوں پرٹیرف میں اضافہ کر کے گردشی قرضوں کی ادائیگی پر آنے والے اخراجات اور 15.75 فیصد تک ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن لاسز صارفین سے وصول کرنیکا اختیا رمل گیا ،کمیٹی نے3 ذخائر سے حاصل ہونیوالی گیس بجلی پیدا کرنیوالے منصوبوں کو فراہم کرنیکی منظوری دیدی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میںوزارت پانی و بجلی کی سمری پر کمیٹی نے گردشی قرضوں کو مقررہ حد میں رکھنے

...تفصیل

وزارت بجلی نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجوزہ بجٹ ناکافی قرار دیدیا

وزارت پانی و بجلی نے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی(اے پی سی سی)کی طرف سے پاور سیکٹر کیلیے منظور کردہ ترقیاتی بجٹ کوناکافی قراردیدیا، وزارت نے معاملہ قومی اقتصادی کونسل کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزارت کے حکام مالی سال15۔2014کے وفاقی بجٹ میں ترقیاتی پروگراموں کیلیے واپڈااورپاور سیکٹر کیلیے مختص بجٹ میں اضافے کی سفارش کرینگے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی نے پاور سیکٹرکیلیے مجموعی طورپر260ارب

...تفصیل

بجٹ، گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس میں800 روپے اضافے کا امکان

بجٹ 15-2014 میں حکومت ایئرکنڈیشن شاپنگ مال کی تمام دکانوں کے لیے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن لازمی قرار دے سکتی ہے۔بجٹ 15-2014 میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس میں800 روپے اضافہ ہوسکتا ہے اور اس سلسلے میں وفاق اور صوبوں کو درمیان مشاورت ہورہی ہے۔اس کے علاوہ ملک کی تمام ایئرکنڈیشن دکانوں کے لیے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن لازمی ہوسکتی ہے۔غیر ملکی سفر کے ٹکٹ کے حصول کے لیے نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دیئے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے لیکن حج اور عمرے کے لیے اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔آئندہ بجٹ میں پراپرٹی کی لین دین

...تفصیل

مرغی کی قیمتوں میں فی کلو گرام 30 روپے تک کی رعایت دینے کا فیصلہ

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران زندہ مرغی کی قیمتوں میں فی کلو گرام 30 روپے تک کی رعایت دی جائیگی۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر حسن سروش کے مطابق مرغی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے جو آئندہ ماہ تک کم ہوجائے گا ، قیمتوں میں اضافہ مانگ میں اضافے کی وجہ سے ہوتاہے جبکہ رسد میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ مقامی منڈی میں بریڈر کا استعمال بالکل نہیں ہورہا ہے اور پولٹری فارمز کے مالکان نقصان سے بچنے کیلئے بریڈرمرغی افغانستان برآمد کردیتے ہیں اور برائیلر

...تفصیل

تاجروں کاآئندہ بجٹ کو تاجردوست بنانے پر زور

موجودہ حکومت اپنا دوسرا بجٹ پیش کرنے والی ہے، بجٹ کو تاجر دوست بنانے پر زور دیا جارہا ہے، لیکن چھوٹے تاجروں کا شکوہ ہے کہ ساری مراعات مالداروں کو ہی دی جاتی ہیں، ان پر تو صرف ٹیکس کا بوجھ لادا جاتا ہے۔چھوٹے تاجروں کو شکایات ہے کہ بجٹ میں کبھی ان سے کوئی مشورہ نہیں لیا جاتا، اسمبلی میں بیٹھے عوامی نمائندے اگر اپنے رشتے داروں کو ہی نوازتے رہیں گے تو چھوٹے طبقے کا کیا ہوگا۔ڈالر سستا ہوا، لیکن مہنگائی کم نہ ہوئی، توانائی کا مسلئہ حل نہ ہوا، سیلز ٹیکس کی شرح کم کر کے چھوٹے تاجروں کو سہولت دی جاسکتی

...تفصیل

سنگا پور کی حکومت نے تعمیراتی منصوبہ جات پر کام روک دیا

سنگا پور کی حکومت نے غیر ملکی ورکرز کی طلب کو کم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر اینڈ سروسز کے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے منصوبہ جات پر کام روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت سنگا پور میں پبلک کانسٹریکشن نے 11.59ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام روک دیا ہے تاکہ غیر ملکی ورکروں کی طلب میں کمی لائی جاسکے ۔ سنگا پور میں کم تنخواہوں والے غیر ملکی لیبر کے بے پناہ بہائو کی وجہ سے شہریوں نے عدم اطمینان کااظہار کیا ہے جس پر حکومت نے تعمیراتی کمپنیوں پر غیر ملکی افرادی قوت منگوانے کے عوض بھاری ٹیکس عائد

...تفصیل