Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

آئندہ بجٹ میں ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

آئندہ بجٹ میں ٹیکس نادہندگان پر شکنجہ مضبوط کرنے کیلئے متعدد سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ٹیکس نہ دینے والوں کے یوٹیلٹی بلز پر ود ہولڈنگ کی شرح بڑھانے اور رئیل سٹیٹ میں خریداری پر دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز رکھی گئی ہے۔آئندہ مالی سال بجٹ میں بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس شرح اعشاریہ تین فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کرسترہ فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ڈیری کے شعبے کیلئے زیرو ریٹنگ ختم کرنے سے آئندہ مالی سال مصنوعات کی قیمتوں

...تفصیل

بجلی 1.48روپے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے بجلی ایک روپے 48پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پچاس یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔بدھ کو نیپرا کے مطابق نوٹیفکیشن اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جاری کیا گیا ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو 7ارب روپے کا ریلیف فراہم کریں گی۔ جون کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔ تقسیم کار کمپنیاں یہ رقم صارفین سے پیشگی وصول کر چکی ہیں۔اپریل میں صارفین کو 6ارب 40کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی تھی۔ حکام نے بتایا

...تفصیل

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 15ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئی

سنگاپورعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کاامکان ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت21ڈالر فی اونس کمی کے بعد ایک ہزار 2سو 61 ڈالر فی اونس ہوگئی جو گزشتہ4ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد اسکا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کمی کی توقع ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 48ہزار 500روپے فی تولہ ہونے کا امکان ہے۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے13کھرب روپے مختص کرنے کافیصلہ

آئندہ مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تیرہ کھرب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، مجوزہ رقم رواں مالی سال سے بیس فیصد زائد ہے۔وزیر منصوبہ بندی ،ترقیات اور اصلاحات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تیرہ کھرب روپے مختص کیے جائیں، جن میں سے وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے پانچ سو پچیس ارب روپے اور صوبوں کے لیے چھ سو پچاس ارب روپے مختص کئے جائیں، ایک سو پینتیس ارب این ٹی ڈی سی اور واپڈا کے لیے رکھے جائیں، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ترقیاتی

...تفصیل

پاکستان کو بھارت سے تجارت میں 1ارب ڈالر سے زائد خسارہ

رواں مالی سال دس ماہ کے دوران پاکستان کو بھارت کے ساتھ تجارت میں ایک ارب ڈالر سے زائد خسارہ ہوا، پاکستانی تاجر کہتے ہیں بھارتی کسٹم حکام برآمدی کلیئرنس میں جان بوجھ کر تاخیر کرتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران پاکستان نے بھارت کو صرف پینتیس کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کی برآمدات کیں، جبکہ بھارت سے درآمدی اشیا کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر رہی، انیس سو چھیانوے میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو پسندیدہ ملک قرار دیے جانے کے بعد تجارتی توازن پاکستان کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوا،

...تفصیل

ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میںاضافہ

 ایشین آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں روس نوازباغیوں کیخلاف سرکاری فوج کے آپریشن سے پیدا ہونیوالی صورتحال ہے۔امریکا کے اہم ترین سودے ، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قبل از دوپہرفروخت 7 سینٹ بڑھ کر 104.18 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی عرصے کیلئے سودے 29 سینٹ اضافے کے بعد 110.31 ڈالر فی بیرل رہے۔ یوکرین کی مغرب نواز عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے ڈونیسک ایئرپورٹ کو روس نواز باغیوں سے چھڑا لیا ہے۔دوسری جانب سرمایہ کار

...تفصیل