Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

ملک میں بجلی کا شارٹ فال چھتیس سو میگا واٹ تک جا پہنچا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر چھتیس سو میگا واٹ تک پہنچ گیا،پنجاب بھر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار پانچ سو اور طلب سولہ ہزار ایک سو میگا واٹ ہے،اسی طرح شارٹ فال بڑھ کر چھتیس سو میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے،آئی پی پیز سے چھ ہزار ایک سو،تھرمل سے سولہ سو ستر،ہائیڈل سے چار ہزار سات سو تیس میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو رہی ہے۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی

...تفصیل

گیارہ ماہ کے دوران برآمدات میں 13.4 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق موجودہ جمہوری حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے اقتصادی بحالی پر توجہ دیتے ہوئے برآمدی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا۔ صنعتی پیداوار میں اضافے کے لئے 60 دن کی بجائے 45 دن میں ہی گردشی قرضہ ادا کیا گیا جس سے 1700 میگاواٹ اضافی بجلی کا حصول ممکن ہوا۔ بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے ایک جانب ملک

...تفصیل

چراغ تلے اندھیرا، ایف بی آر کے1200سے زائد افسران نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے

ملک بھر سے ٹیکس جمع کرنیوالے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے1743میں سے1200سے زائد افسروں کی طرف سے اپنے ہی ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایف بی آر کے افسران کے ٹیکس گوشواروںسے متعلق رپورٹ کی کاپی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایف بی آر کے صرف 500 کے لگ بھگ افسران انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہے ہیں اور ان میں سے بھی کچھ افسران آن لائن کی بجائے مینوئل ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہے ہیں، دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکس ائیر 2013کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ

...تفصیل

آئندہ مالی سال اقتصادی ترقی کا ہدف5.1فیصد مقرر کرنے کا امکان

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف5.1فیصد، مہنگائی کی شرح کا ہدف8فیصد اور برآمدات کا ہدف 27ارب ڈالر مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی منظوری چند روز میں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سالانہ منصوبہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سالانہ پلان کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.3 فیصد جبکہ صنعتی پیداوار میں اضافے کا ہدف6.8فیصد مقرر

...تفصیل

کراچی بندرگاہ پر 92 ہزار ٹن سے زائد سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی

کراچی کی بندرگاہ پر 92 ہزار 96 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 92 ہزار 96 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 66 ہزار 590 ٹن درآمدات اور 25 ہزار 506 ٹن برآمدات شامل ہیں۔ درآمدات میں 37 ہزار 971 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 7 ہزار 154 ٹن بلک کارگو، 15 ہزار 860 ٹن کوئلہ اور 5 ہزار 605 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 17 ہزار 305 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 451 ٹن بلک کارگو اور 7 ہزار 750 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو

...تفصیل

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3500میگا واٹ تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر پینتیس سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے،شدید گرمی میں آٹھ سے سولہ گھنٹے کی بجلی بندش نے پنجاب کے عوام کی زندگیاں عذاب بنا دی ہیں۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر بارہ گھنٹے تک پہنچ چکا ہے،بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،منڈی بہاوالدین شیخوپورہ،راجن پور اور حافظ آباد سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے

...تفصیل