Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

پنجاب میں آلو کی پیداوار میںساڑھے 9لاکھ ٹن کاریکارڈ اضافہ

حکومتی اقدامات ، پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے معیاری تصدیق شدہ بیج کی فراہمی اور محکمہ زراعت کے مشاورتی عمل کے باعث پنجاب میں آلو کی پیداوار میں ساڑھے 9 لاکھ ٹن کا ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس کے باعث گذشتہ سال کی نسبت امسال پنجاب میںآلو کی پیداوار 29لاکھ ٹن سے بڑھ کرساڑھے 36لاکھ ٹن تک جا پہنچی ہے۔ماہرین زراعت نے بتا یا کہ کاشتکاروں ، زمینداروں ، کسانوں کی جانب سے آلو کی کاشت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے انتہائی مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں جس کے باعث آلو اور دیگر سبزیوں و پھلوں کی پیداوار

...تفصیل

ٹیکسٹائل و گارمنٹس مصنوعات کی بر آمدات میں 7.96 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل و گارمنٹس مصنوعات کی بر آمدات میں 7.96 فیصد اضافہ ہوا، مذکورہ عرصہ میں 5.22 ارب ڈالر کی بر آمدات ہوئیں ،گزشتہ سال 4.81 ارب ڈالر کی بر آمدات ہوئی تھیں۔ وزارت ٹیکسٹائل کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2013-14ء جولائی تا مارچ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل و گارمنٹس کے شعبے میں 41کروڑ 57لاکھ 16ہزار ڈالر کی زائد بر آمدات ہوئیں جو کہ بر آمدات میں 7.96 فیصد اضافہ بنتاہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے 9ماہ میں سوتی کپڑے کی بر آمد میں بلحاظ مقدار 12.26فیصد

...تفصیل

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر،یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید98.85روپے اور قیمت فروخت98.90روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید99.65روپے سے کم ہوکر99.55روپے اور قیمت فروخت99.80 روپے سے کم ہوکر 99.75 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو

...تفصیل

دو روز میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے74ارب روپے جاری

منصوبہ بندی کمیشن نے پھرتی دکھاتے ہوئے صرف دو روز میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے چوہتر ارب روپے جاری کر دیئے۔وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لئے چار سو پچیس ارب روپے مختص کئے گئے تھے، جس میں سے مزید چوہتر ارب روپے جاری کر دیئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انتیس مئی کو اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے گیارہ کھرب پچہتر ارب روپے کی منظوری متوقع ہے، کل پی ایس ڈی پی میں سے وفاقی ترقیاتی منصوبوں

...تفصیل

گیس پائپ لائن کی تعمیر ،ایران کا پاکستان کو 2ارب ڈالرز دینے سے انکار

ایران نے پاکستانی حصے کی گیس پائپ  لائن کی تعمیر کے لیے دو ارب ڈالر کی امداد دینے سے معذرت کرلی ، عالمی امورکے نائب ایرانی وزیر علی مجیدی کا کہناہے کہ  پائپ لائن کے متعلق پاکستان کا موقف تسلیم نہیں کرتے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی امور کے نائب ایرانی وزیر علی مجیدی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت ایران نے اپنا کام مکمل کرلیا۔ اب پاکستان کو اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیرکرنی ہے۔ معاہدے کے مطابق پاکستان کو رواں سال اکتیس دسمبر سے گیس کی

...تفصیل

بجلی و گیس کے غیر رجسٹرڈ کمرشل صارفین پر سیلز ٹیکس بڑھانے پرغور

حکومت بجلی اور گیس کے تمام غیر رجسٹرڈ کمرشل صارفین پراضافی سیلز ٹیکس پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کرنے پرغور کررہی ہے۔ رواں مالی سال بجٹ میں بجلی اورگیس کے تمام غیر رجسٹرڈ صنعتی صارفین پرپانچ فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ تاکہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں اضافے سے معیشت کو دستاویزی صورت میں ڈھالا جاسکے۔ تاہم یہ کوشش کارآمد نہ ہوسکی،، غیررجسٹرڈ صنعتی صارفین کی۔ بڑی تعداد ٹیکس نیٹ میں آنے کے بجائے،، ٹیکس کی شرح میں اضافے پر بخوشی تیار ہے۔ اس روش کو دیکھتے ہوئے حکومت آئندہ مالی سال بجٹ میں بجلی

...تفصیل