Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

بلوچستان میں روئی کی پیداوار میں 10 ہزار بیلز کا اضافہ

گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کپاس کے سیزن کے دوران صوبہ بلوچستان میں روئی کی پیداوار میں 10 ہزار بیلز کا اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران صوبے کی کپاس کی پیداوار میں دگنا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال صوبے میں روئی کی 53 ہزار بیلوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی جبکہ رواں سال صوبے کی پیداوار 63 ہزار بیلز تک پہنچ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سیزن کے دوران زیادہ رقبہ پر کاشت اور بہتر بیجوں کے استعمال سے صوبہ میں 80 ہزار تا ایک لاکھ روئی کی بیلز کی

...تفصیل

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 6.5 فیصد اضافہ

جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے،، نوماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشناپٹما کے چیئرمین یٰسین صدیق کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ،، برآمدی فروغ کا باعث بنے گا۔ رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم ڈالرکی قدر میں کمی کا سوتی دھاگے اور سوتی ملبوسات کی برآمدات پر منفی اثر پڑا ہے۔ چیئرمین اپٹما کا کہنا

...تفصیل

اسلام آباد، نیلم جہلم منصوبے کیلئے چودہ ارب روپے جاری

منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد منصوبہ بندی کمیشن نے رواں مالی سال میں نیلم جہلم منصوبے کیلئے چودہ ارب روپے جاری کردئے ہیں۔منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبے کے علاوہ وزیر اعظم کے منظور کردہ کراچی لاہور موٹر وے منصوبے میں اراضی کے حصول کیلئے پچیس ارب پچاس کروڑ روپے، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے میں اراضی کے حصول کیلئے دس ارب پچاس کروڑ، اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کیلئے سولہ

...تفصیل

بیرون سرماریہ کاروں کی منافع کی وطن واپسی ایک ارب ڈالرتک پہنچ گئی

رواں مالی سال کے اختتام تک بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی وطن واپسی ایک ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی،حکومت کی لبرل پالیسی کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع اور ڈیوڈنڈ کی وطن واپسی کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔ دس ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں اٹھانوے کروڑ چون لاکھ ڈالروطن واپس بھیجے۔ جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے سولہ فیصد زائد ہیں۔ حکومت نے فارن انویسٹرزکو سو فیصد منافع وطن واپس بھیجنے کی سہولت دی ہے، جس کا بیرونی سرمایہ کاربھرپورفائدہ اٹھا

...تفصیل

یورپی یونین کو پاکستانی آم پر پابندی کا موقع نہیں دینگے، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ میں کمی ہوجائے لیکن یورپی یونین کو پاکستانی آم پر پابندی لگانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔یورپی یونین کو فروٹ فلائی سے پاک آم کی برآمد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں، یورپ کو ایکسپورٹ کرنے کے خواہش مند سخت ترین قرنطینہ جانچ کے لیے تیار رہیں، ملک میں نیشنل سیڈز اتھارٹی قائم کی جائے گی، پاکستان میں بیج تیار کرنے والی عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرنے اور عالمی معیار کے بیج مہیا کرنے کے لیے

...تفصیل

چین کے ریلوے انجن بیکار نکلے، حکومت نے مزید لینے سے انکار کردیا

محکمہ ریلوے نے چین سے مزید انجن نہ منگوانے کا فیصلہ کرلیا، چینی کمپنی کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔چین سے آئے نئے نویلے انجنوں کو شائد پاکستان کا گرم ماحول راس نہ آیا، پٹری پر نکلتے ہی اکثر کا دماغ چکرایا، کوئی غصہ کھا کر ہوا گرم تو کسی کا سسٹم ہی سمجھ نہ آیا، یوں کوئی یہاں رکا، کوئی وہاں رکا اور معاملہ پارلیمینٹ تک بھی جا پہنچا۔وزیر ریلوے نے تکنیکی خرابیوں کے باعث مزید انجنوں کی سپلائی فوری روکنے کا فیصلہ کیا اور  انجنوں میں سافٹ ویئر کی خرابی دور کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع کہتے ہیں موجودہ انجنوں

...تفصیل