Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان سے رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات سمیت دیگر اشیاء کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ خوراک، ٹرانسپورٹ، پٹرولیم اوردھاتوں کی درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی دو ہزار تیرہ سے اپریل دو ہزار چودہ تک پاکستان میں اشیائے خوراک بشمول نوزائیدہ بچوں کا دودھ، خشک میوہ جات، چائے، کھانے کے تیل اور دیگر اشیاء کی درآمدات پانچ اعشاریہ سات چھ فیصد کمی سے تین ارب، بیالیس کروڑ، بتیس لاکھ ایک ہزار ڈالر رہیں اس دوران ٹیکسٹائل، پاور

...تفصیل

گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.05 فیصدکی معمولی کمی

ملک میں گزشتہ ہفتے حساس اشاریے (ایس پی آئی) کے لحاظ سے افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.05 فیصدکی معمولی کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر 9.04فیصد کا اضافہ ہوا۔پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والے کم آمدن طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.17 فیصد کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر ان کے لیے مہنگائی 7.26 فیصد بڑھ گئی،8ہزار تا 12ہزار روپے کمانے والوں کے لیے مہنگائی میں 0.12 فیصد، 12ہزارسے 18ہزار روپے کمانے والوں کے لیے 0.09

...تفصیل

مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھائو میں مجموعی طور پر استحکام رہا

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملز کی جانب سے روئی کی محدود خریداری دیکھی گئی جبکہ کپاس کی قلیل مقدار دستیاب ہونے کے باعث روئی کے بھائو میں مجموعی طور پر استحکام رہا' کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6900 روپے کے بھائو پر بند کیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھائو فی من 5600تا 6750روپے ،صوبہ پنجاب میں فی من 6500تا 7000روپے رہا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ دنیا کے کپاس پیدا کرنے

...تفصیل

بزنس لون اسکیم، نیشنل بینک سے 5 ہزار 350 نوجوانوں کو آفر لیٹر جاری

پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون اسکیم کے تحت ملک بھر سے قرضے حاصل کرنیوالے 5350 نوجوانوں کو نیشنل بینک آف پاکستان نے آفر لیٹر جاری کر دیے ہیں،46 مختلف شعبوں میں قرضہ حاصل کرنے والوں میں زیادہ تعداد میں لوگوں نے ڈیری فارم کے لیے قرضہ حاصل کیا۔نیشنل بینک کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لون حاصل کرنے والے نوجوانوں کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اپنے ہاتھوں سے چیک تقسیم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نوجوانوں کا کاروبارفوری شروع کرانے کے لیے ملک بھر کی سیکڑوں برانچز سے17 مئی ہفتے کو چھٹی ہونے کے باوجود

...تفصیل

ا نٹر بنک و فاریکس مارکیٹ ، پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بنک و فاریکس مارکیٹ میںعالمی کرنسیوں کے مقابلے پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی،امریکی ڈالروبرطانوی پائونڈ کے مقابل روپے کی قدر کم ہوئی جبکہ آسٹریلوی ڈالر اوریورو پر روپیہ حاوی رہا ۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 31 پیسے اضافے سے 98 روپے84 پیسے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 50، ملائیشین رنگیٹ کی قدر میں 31پیسے اضافہ ہوا۔ اس دوران یورو کی قدر 50 پیسے ، سوئس فرینک کی قدر40جبکہ آسٹریلوی ڈالر98پیسے کم ہوئی۔

امرود ، کھجور ، تربوز کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے،ماہرین زراعت

ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کولڈ سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر امرود ، کھجور ، تربوز ، انار ، سٹرابری کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔ایک ملاقات کے دورا ن انہوںنے بتایاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کے سب سے بہترین موسموں اور مثالی زرعی زمین سے نوازا ہے جبکہ قدرتی ماحول اور ذرخیز زمینوں کے سبب ملک میں امرود ، کھجور ، تربوز ، انار ، سٹرابری کی شاندار پیداوار کے حصول کے روشن امکانات موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ معمولی سی محنت ، جدید ٹیکنالوجی سے

...تفصیل