Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

ٹیکس کی ایسی رعایت ختم نہیں ہوگی جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو،اسحاق ڈار

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیوٹی کی چھوٹ برقرار رہے گی جبکہ ٹیکس کی ایسی رعایت ختم نہیں ہوگی جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران بجٹ سے متعلق متعدد تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس کی ایسی رعایت ختم نہیں ہوگی جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے اور

...تفصیل

پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں 2 ارب ڈالرسے زائد خسارہ

رواں مالی سال دس ماہ کے دوران ادائیگیوں کے توازن میں پاکستان کو دو ارب ڈالر سے زائد خسارہ ہوا، درآمدات میں اضافے سے خسارہ انسٹھ کروڑ ڈالر بڑھ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری کھاتوں کا خسارہ دو ارب سولہ کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال یہ ایک ارب ستاون کروڑ ڈالر تھا، جس میں رواں سال سینتیس فیصد اضافہ ہوا، خدمات اور تجارتی خساروں میں اضافہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھنے کے اہم اسباب ہیں، ساتھ ہی بیرونی انفلو میں سست روی خصوصا کولیشن سپورٹ فنڈ کی بروقت وصولی نہ ہونے سے بھی تواازن ادائیگی کے خسارے میں اضافہ ہوا،

...تفصیل

یوفون کا کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میںتھری جی سروس کا باقائدہ آغاز

یوفون نے ایک بار پھر سبقت لیتے ہوئے پاکستان کے چار بڑے شہروں لاہور ،اسلام آباد ، راولپنڈی اور کراچی میں سب سے پہلے 3Gسروس تجارتی بنیادوں پر فراہم کرنی شروع کر دی ۔ اب صارفین اس تھرڈ جنریشن موبائل ٹیلی فون اور اس کے حیرت انگیز فوائد کاتجربہ کریں گے۔ جدید ٹیکنالوجی پیش کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یوفون نے پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے اپنے صارفین کے لئے پیش کیا ہے ۔ 24مئی 2014سے لاہور ،اسلام آباد ، راولپنڈی اور کراچی میں 3Gسروس استعمال کرنے کے چارجز ٹیرف کے مطایق لئے جائیں

...تفصیل

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریلیف ملنے کے امکانات کم

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریلیف ملنے کے امکانات کم ہیں۔ٹیکسٹائل ، لیدر سمیت دیگر اشیا کی مقامی فروخت پر حکومت17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔اسلام آباد میں وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ آمدنی، ٹیکس کی چھوٹ محدود کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ برآمدت کے فروغ کے لیے ٹیکسٹائل ، قالین سازی ، لیدر ، سرجیکل آلات اور کھیلوں کے سامان پر دی گئی ٹیکس چھوٹ کو زیرو ریٹڈ ہی رکھا جائے گا

...تفصیل

وزارت پانی وبجلی نے پی ایس او کو ساڑھے 25ارب روپے جاری کر دئیے

وزارت پانی وبجلی نے پی ایس او کو تھرمل پاور پلانٹس کو فراہم کیے گئے تیل کی مد میں ساڑھے 25 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔حکومت پی ایس او کو جلد مزید ساڑھے 5 ارب روپے جاری کردے گی۔ ذرائع کے مطابق کا بینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد حکومتی ضمانت پر کچھ مقامی بینکس پر مشتمل ایک گروپ نے 31 ارب روپے قرض فراہم کیا ہے۔اس رقم میں میں سے ساڑھے 25ارب روپے حکومت نے پی ایس او کو جاری کردیے ہیں جبکہ باقی رقم بھی جلد ادارے کو ادا کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کو جاری ہونے والی اس رقم کے بعد

...تفصیل

کراچی، صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو سونا تیزابی فی 10 گرام اور فی تولہ کے بھائو میں بالترتیب 85 روپے اور 100 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 42 ہزار 42 روپے سے کم ہو کر 41 ہزار 957 روپے اور فی تولہ کی قیمت 49 ہزار 50 روپے سے کم ہو کر 48 ہزار 950 روپے رہ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کی مندی سے 1 ہزار 292 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ مقامی مارکیٹوں میں 22 قیراط سونے کی قیمت 38 ہزار 539 روپے سے کم ہو کر 38

...تفصیل