Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

رواں مالی سال 10 ارب 86 کروڑ روپے کا سونا درآمدکیاگیا

کرپشن زدہ ٹیکس نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، بے نامی ٹیکس پئیرز نے دس ارب اسی کروڑ روپے مالیت کا سونا درآمد کیا۔ درآمدی اسکیم کا بڑے پیمانے پرغلط استعمال کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ان ٹرسٹمنٹ اسکیم کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے، رواں مالی سال کے دوران دس ارب چھیاسی کروڑ روپے مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ ان ٹرسٹمنٹ اسکیم کا مقصد پاکستانی زیورات کو عالمی سطح پرمتعارف کرکے، برآمدات کو فروغ دینا تھا۔ اسکیم کے تحت، چھ ماہ کے اندرایکسپورٹ کئے گئے زیورات کے اسی فیصد مساوی خالص سونا، ڈیوٹی فری امپورٹ کیا

...تفصیل

وفاقی بجٹ میں ملازمین کے پے اسکیلز پر نظرثانی کی تجویز مسترد

وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے نظرثانی شدہ پے اسکیل جاری کرنیکی تجویزمستردکردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کیطرف سے اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پرنظرثانی کیلئے ورکنگ بارے پوچھاگیا تھا، وزارت خزانہ نے ریگولیشن ونگ کی پے اسکیل پرنظرثانی بارے ورکنگ کی تجویزمستردکردی اورکہاکہ پے سکیلزپر2015-16میںنظر ثانی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے ہرتین سال بعدملازمین کے نظر ثانی شدہ پے اسکیل جاری کرنیکااعلان کیاتھا۔ جس کے تحت اگلے سال پے

...تفصیل

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں تیس کروڑ ڈالراضافہ

 ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں تیس کروڑ ڈالراضافہ،، مجموعی ذخائر کی مالیت تیرہ ارب تیرہ کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرتیس کروڑ ڈالراضافے سے تیرہ ارب تیرہ کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالرہوگئے۔کثیرجہتی اور دوطرفہ ذرائع سے پچاس کروڑ سات لاکھ ڈالروصول ہوئے جبکہ بیرونی قرضوں کی مد میں بیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی کی گئی۔ زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر میں مرکزی بینک کے پاس آٹھ ارب بتیس کروڑ جبکہ کمرشل بیبنکوں کے پاس چار ارب اکیاسی کروڑ

...تفصیل

پاکستان اور امریکا کا تجارت بڑھانے پر اتفاق

وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ دورہ واشنگٹن کے دوران امریکا کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ زرعی پیداوار کو وسعت دینے اور سروس سیکٹر کی تجارت میں اضافے پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی یقینی بنانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان اہم نکات پر اتفاق ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی نئی حکومت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بات چیت کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں۔


چائے کی اسمگلنگ سے پاکستان کو 260 کروڑ روپے خسارہ

رواں سال چار ماہ کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں چائے کی مختلف اقسام کی اسمگلنگ سے پاکستان کو دو ارب ساٹھ کروڑ روپے خسارے ہوا۔ ذرائع کے مطابق اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث اسمگل شدہ چائے مارکیٹ میں باآسانی پہنچ جاتی ہے، جس سے درآمدات متاثر ہوتی ہیں، رواں سال جنوری سے اپریل کے دوران اے ٹی ٹی کی آڑ میں سات کروڑ بیس لاکھ ڈالر مالیت کی دو کروڑ چالیس لاکھ کلو گرام چائے اسمگل ہو کر پاکستان پہنچی۔ اسی طرح سال دوہزار تیرہ میں تیس کروڑ ڈالر کی چائے اسمگل ہوئی، جس سے قومی

...تفصیل

بارشوں کے باعث کپاس کی پیداوار میں غیرمعمولی کمی کا خطرہ

رواں سال فروری اورمارچ کے مہینوں میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پرکم ہونے اور اب پنجاب کے کاٹن زونزمیں ہونے والی بارشوں کے باعث رواں سال پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں غیر معمولی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ کاٹن زونز میں مزید بارشوں کی صورت میں روئی کی درآمدی سرگرمیوں میں بھی غیرمعمولی اضافے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) احسان الحق نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران سندھ کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بیشتر کاٹن زونز میں بھی فروری/ مارچ کے دوران

...تفصیل