Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں اضافہ

کراچی اسٹاک ایکسچینج میںمندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کومعمولی مند ی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 28700کی نفسیاتی حدپر برقرار رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 1ارب42کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت35.54فیصدکم جبکہ52.39 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ فروخت دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زو ن میں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28716پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی

...تفصیل

ایشیائی مارکیٹ میںخام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میںملا جلا رجحان رہا۔ سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں یو ایس بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی جولائی کیلئے سپلائی 5 سینٹ کی کمی کے ساتھ 104.02 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔ بدھ کی رات ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت میں 1.74 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا تھا۔ برنٹ نارتھ دی کروڈ کی جولائی کی سپلائی ایک سینٹ کے اضافے کے ساتھ 110.56 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔

جولائی تا مئی ٹیکس ریونیو میں مزید 20 ارب روپے کے شارٹ فال کا خدشہ

 رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی)کے دوران ٹیکس وصولیوں کے شارٹ فال میں مزید 20 ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں ماہ(مئی)کیلئے مقرر کردہ 234.1 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے آئندہ دس روز کے دوران 136ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہونگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ(مئی)میں اب تک مجموعی طور پر اٹھانوے ارب روپے کی ٹیکس وصولیاںہوئی ہیں جبکہ

...تفصیل

حکومت نے آئندہ بجٹ میں ریٹیل سیکٹر پر ٹیکس عائد کرنے کی ٹھان لی

ایف بی آر کو دکانداروں سے سالانہ 50 ارب روپے تک ٹیکس آمدن ملنے کی توقع ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مالی سال15-2014 کے لیے حکومت کا ریٹیل سیکٹر پر ٹیکس عائد کرنے کا اراد ہ ہے۔ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 15 لاکھ سے زائد دکانیں ہیں جن سے یہ ٹیکس ماہانہ بنیاد پر لیا جائے گا جو علاقے اور دکان کے رقبے کے اعتبار سے ایک ہزار روپے 7 ہزار 500 روپے تک ہوسکتا ہے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملک میں ریٹیل سیکٹر کی جانب سے ٹیکس وصولی نہ ہونے کے برابر ہے ایف بی آر نظام میں بہتری

...تفصیل

جاپان کے قومی تجارتی خسارے میں 7.8 فیصد تک کمی

جاپان کے قومی تجارتی خسارے میں 7.8 فیصد تک کمی آگئی۔ جاپان کے محکمہ شماریات اور وزارت تجارت سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق جاپان کے تجارتی خسارے کے حجم میں اپریل میں 7.8 فیصد سے 808.9 ارب ین (9 ارب ڈالر) کی کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں شارٹ فال 877.4 ارب ین تھا۔ رپورٹ کے مطابق جاپان سے اپریل میں برآمدات میں 5.1 فیصد سے 6.07 کھرب ین اضافہ ہوا جن میں بڑا حصہ آٹو موبائل کی برآمد کا رہا۔ درآمدات کے حجم میں بھی 3.4 فیصد سے 6.88 کھرب ین تک اضافہ ہوا۔ قدرتی گیس کی بیرون ملک سے خریداری بھی زوروں

...تفصیل

رواں مالی سال بجٹ خسارہ5.7 فیصد رہنے کا امکان

آئندہ مالی سال بجٹ خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کے چار اعشاریہ آٹھ فیصد لگایا جا رہاہے، رواں مالی سال خسارہ پانچ اعشاریہ سات فیصد رہے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال وفاق اور صوبوں کے اخراجات میں کمی کے پیش نظر بجٹ خسارہ چھ اعشاریہ تین فیصد کے ہدف سے کم پانچ اعشاریہ سات فیصد رہنے کا امکان ہے، تاہم رواں مالی سال جی ڈی پی میں ٹیکسوں کے تناسب کا ہدف دس اعشاریہ نو فیصد تک بڑھانا تھا، جو صرف دس اعشاریہ پانچ فیصد ہی رہے گا، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی اور ٹیکس وصولی میں قدرے بہتری کے

...تفصیل