Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

بجٹ میں 120ارب کی ٹیکس رعایتیں ختم ہونے کا امکان

اسلام آبادبجٹ کے لیے تجاویز کی تیاری جاری ہے، امیر اور مراعات یافتہ طبقے کے لیے ایک سو بیس ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں ختم ہونے کا امکان ہے۔آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس شرح اور کم از کم سالانہ آمدنی پر ٹیکس چھوٹ موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ امرا اور مراعات یافتہ طبقے کے لیے ٹیکس رعاتیں ختم ہوسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مراعات یافتہ طبقے کے لیے 120ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں ختم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس شرح موجودہ 17فیصد پر ہی برقرار رہ سکتی

...تفصیل

کاشتکار دھان کی ممنوعہ اقسام کاشت نہ کریں'محکمہ زراعت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کی ممنوعہ اقسام 386، سپر فائن ، کشمیرا ، مالٹا ، ہیرو اور سپرا کا شت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار ان اقسام کی کاشت سے گریز کریں کیونکہ ان سے پیدا ہونے والا چاول انتہائی ناقص ہوتا ہے اور ان اقسام کی ملاوٹ کے باعث ملکی و غیر ملکی منڈی میں باسمتی کی قیمت انتہائی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے محکمہ زرزاعت کے ترجمان کے مطابق سپر باسمتی ، باسمتی 385،باسمتی 370،باسمتی 2000،باسمتی پاک ، باسمتی

...تفصیل

زرعی مصنوعات کی سالانہ برآمدات 288ارب ڈالر سے تجاوز

پاکستان کی زرعی مصنوعات کی سالانہ برآمدات 288بلین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں۔وزارت تحفظ خوراک کے ذرائع کے مطابق پاکستان دنیاکاپانچواں بڑا زرعی ملک ہے جس کی مشہور فصلات میں کپاس، گندم ، گنا ، چاول اور پھل شامل ہیں۔ ملک کی کل جی ڈی پی میں 21 فیصد زراعت کاہے ۔ پاکستان سالانہ 288.18بلین ڈالر کی زرعی مصنوعات برآمد کررہاہے جن میں پھلوں کی برآمد 20بلین ڈالر ، مچھلی کی 19بلین ڈالر ، تمباکو اور اس کی دیگر مصنوعات کی 1.15 بلین ڈالر ،چاول کی 180 بلین ڈالر ، سبزیات کی 10بلین ڈالر ، گوشت کی 10بلین ڈالر ،

...تفصیل

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا،اپریل میں فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی کمی ہوئی۔ گزشتہ ماہ کے دوران 58 ارب 67 کروڑ روپے کی لاگت سے 7ارب 49 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کو دیکھتے ہوئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی جسے منظور کرلیا

...تفصیل

واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی

کراچی سات ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی ہے، ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی فراہمی روکے جانے کے بعد کراچی سے روانہ ہونے والی تمام پروازوں پر صرف یک طرفہ استعمال کا ایندھن لیا جارہا ہے۔ واپسی کے لیے فیول روانگی کے مقام سے طیارے میں بھرا جائے گا، پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے ساتھ واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی غیرملکی ائیرلائنوں کیلئے ہدایت جاری کی ہے کہ کراچی آنے سے پہلے

...تفصیل

رواں مالی سال بجٹ خسارہ5.7 فیصد رہنے کا امکان

آئندہ مالی سال بجٹ خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کے چار اعشاریہ آٹھ فیصد لگایا جا رہاہے، رواں مالی سال خسارہ پانچ اعشاریہ سات فیصد رہے گا۔ وزارت خزانہ کیمطابق رواں مالی سال وفاق اور صوبوں کے اخراجات میں کمی کے پیش نظر بجٹ خسارہ چھ اعشاریہ تین فیصد کے ہدف سے کم پانچ اعشاریہ سات فیصد رہنے کا امکان ہے، تاہم رواں مالی سال جی ڈی پی میں ٹیکسوں کے تناسب کا ہدف دس اعشاریہ نو فیصد تک بڑھانا تھا، جو صرف دس اعشاریہ پانچ فیصد ہی رہے گا، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی اور ٹیکس وصولی میں قدرے بہتری کے

...تفصیل