Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

وزارت پٹرولیم نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کے لئے سمری تیار کرلی ہے۔وزارت پٹرولیم نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئندہ ماہ کے لئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے، سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت پٹرولیم و

...تفصیل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلارجحان

عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبھی خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔منگل کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے جون کیلئے سودے59سینٹ اضافے کے بعد102.61ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے جون کیلئے سودے 38سینٹ کمی کے ساتھ 109.37 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔

رواں سال پاکستان آموں کی برآمدسے60 ارب روپے کمائے گا

پاکستان رواں سال کے دوران آموں کی برآمدکے ذریعے60 ارب روپے کمائے گا،بھارتی آموں پر پابندی لگنے کے بعد رواں سال پاکستانی آم بلا مقابلہ اب یورپی منڈی میں راج کرنے کو تیار ہے، جبکہ اگلے ماہ جون میں یورپی ممالک کو پاکستانی آموں کی برآمد شروع ہو جائیگی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی آم کی یورپی منڈیوں میں پابندی کا فائدہ بھی براہ راست پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔پاکستان آم پیدا کرنیوالا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔ گذشتہ سال ملک میں 16 لاکھ ٹن آم کی پیداوار ہوئی جس میں سے ایک لاکھ 25 ہزار ٹن برآمد کردیا گیا،

...تفصیل

پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی

پنجاب کے کاٹن زونز میں ہونے والی غیر متوقع بارشوں کے باعث کپاس کی نئی فصل کی آمد میں 3سے 4ہفتوں کی متوقع تاخیر اور ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث بھارتی کاٹن ایکسپورٹس رجحان میں کمی سامنے آنے سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی جبکہ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے ) احسان الحق نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پنجاب کے کاٹن زونز بہاولنگر ،بہاولپور ،ملتان ،ساہیوال ،پاک پتن،فیصل آباد اور خانیوال میں غیر متوقع بارشوں کے باعث کپاس کی کاشت میں

...تفصیل

اسلام آباد،سی این جی 15 روپے فی کلو مہنگی، شہری پریشان

جڑواں شہروں میں سی این جی کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا، شہریوں نے گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ مسترد کردیا۔ عوام پہلے ہی بڑ ھتی ہو ئی مہنگائی کا رونا رو رہے تھے کہ اچانک سی این جی مالکان نے گیس کی قیمتوں میں دس سے پندرہ روپے فی کلو اضافہ کر کے عوام کے ناتواں کندھوں پرمزید بوجھ ڈال دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے گیس پہلے ہی نہیں مل رہی اوپرسے سی این جی مافیا نے ازخود گیس کی قیمتیں بڑھا د یں۔ اوگرا کی جانب سے بھی سی این جی مالکان کے اس اقدام کے خلاف کارروائی نہ کرنا

...تفصیل

جاپان نے آم کی پراسیسنگ کیلئے پلانٹ لگانے پر آمادگی ظاہر کر دی

جاپان نے پاکستانی آم کی پراسیسنگ کیلئے کراچی پورٹ پر دنیا کا جدید ترین پلانٹ لگانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جہاں کروڑوں روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ پلانٹ نصب کیاجائیگا جس کیلئے مناسب جگہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور جگہ ملتے ہی پلانٹ کی تنصیب ہنگامی بنیادوں پر شروع کردی جائے گی تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی آم کی برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ جاپان کو بھی زیادہ سے زیادہ پاکستانی آم برآمد کیاجاسکے۔ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادکے دورہ کے دوران جاپانی سفیر مسٹر ہیروشی انوماتانے کہا کہ وہ پاکستان میں

...تفصیل