Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

نئی فصل میں تاخیر کے باعث روئی کی قیمتیں 7 ہزار روپے من تک پہنچ گئیں

پنجاب میں ہونے والی غیر متوقع بارشوں کے باعث کپاس کی نئی فصل کی آمد میں 3سے 4ہفتوں کی متوقع تاخیر اور ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث بھارتی کاٹن ایکسپورٹس رجحان میں کمی سامنے آنے سے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی جبکہ امریکی کاٹن ایکسپورٹ رپورٹس مثبت نہ آنے اور دنیا بھر میں 2014-15 کے دوران کپاس کی پیداوار میں اضافے ،کھپت میں کمی اور اینڈنگ اسٹاکس زیادہ ہونے بارے رپورٹس جاری ہونے کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں

...تفصیل

پاکستانی آم یورپی ملکوں پر چھانے کیلئے تیار

یورپی منڈی سے بھارت آئوٹ ہوگیا، عمدہ معیار کے ساتھ پاکستانی آم یورپ کے ملکوں پر چھانے کیلئے تیار ہے، اندرون سندھ باغات کے معائنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ یورپی یونین نے یکم مئی کو بھارتی سبزیوں اور پھلوں کی درآمد پر مختلف بیماریوں کے جراثیم کے باعث پابندی عائد کردی تھی، جس کے باعث پاکستانی تاجر یورپی منڈی میں بڑے پیمانے پر آم برآمد کرسکتے ہیں۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں معائنہ کاروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس نے برآمدکنندگان کے وئیرہاوسز کا دورہ کیا اور

...تفصیل

سالانہ ایک ہزار 800ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

 پاکستان میں 1800 ارب روپے سالانہ سے زائد کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ اسٹڈی عالمی بینک کو بھی بھجوائی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے بین الاقوامی سینٹر برائے پبلک پالیسی کے ذریعے جارجیا یونیورسٹی سے کرائی جانے والی اسٹڈی پر مبنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 1855.254 ارب روپے سالانہ کی ٹیکس چوری ہورہی ہے جو کہ ایف بی آر کی طرف سے حاصل کردہ ٹیکس وصولیوں سے بھی زیادہ ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ شرح کے حساب سے پاکستان میں

...تفصیل

ملکی تاریخ کی ریکارڈ 53 لاکھ 30ہزار ٹن چینی کی پیداوار

گنے کی کریشنگ کے حالیہ سیزن کے دوران ملکی تاریخ کی ریکارڈ 53 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کریشنگ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار میں 6.07فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک میں چینی کی پیدوار ریکارڈ حد تک بڑھی ہے، کرشنگ سیزن کا آغاز نومبر 2013میں ہوا تھا جو اپریل 12014تک جاری رہا۔ پی ایس ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کریشنگ سیزن کے دوران 15 اپریل 2014تک 11لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبہ

...تفصیل

کراچی،آلو ،پیاز سمیت دیگر سبزیوں کے نرخ میں کمی

 کراچی سبزی منڈی میں آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی تو ہوگئی، لیکن منافع خوروں نے قیمتیں کم نہ کیں۔سبزی منڈی میں سپلائی بہتر ہونے پر آلو میاں کے نخرے کم ہو ہی گئے، کافی عرصے سے پچاس روپے فی کلو فروخت ہونے کے بعد اب سبزی منڈی میں پانچ روپے نیچے آگئے، لیکن آلو میاں کا یہ بھائو صرف سبزی منڈی کی حدود کے اندر ہی ہے، بازار میں تو وہی بھائو ہے۔آلو میاں کے بعد آنسو آٹھ آٹھ آنو رلانے والی پیاز کو بھی رحم آگیا، اور یہ پندرہ سے بیس روپے فی کلو پرآگئی، ساتھ ہی ہانڈی کی جان ٹماٹر نے

...تفصیل

پاکستان کا کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ کا معاہدہ کرنیکا اصولی فیصلہ

 پاکستان نے کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا معاہدہ کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ و تحفظ کے معاہدے کیلئے مسودے کی سمری بھجوائی گئی ہے جس میں وزارتوں اور ڈویژنوں سے اس بارے میں ریمارکس مانگے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزارتوں اور ڈویژنوں کی طرف سے ریمارکس ملنے کے بعد سرمایہ کاری بورڈ اس مسودے کو حتمی شکل دے گا جس کے بعد کینیڈا کے ساتھ باضابطہ طور پر

...تفصیل