Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

دو ماہ کے دوران ناریل کی قیمت 270روپے تک پہنچ گئی

گزشتہ چار تا پانچ ہفتوں کے دوران ناریل کی قیمتوں میں پچاس روپے فی کلو کے اضافہ سے تھوک قیمت 270روپے تک بڑھ گئی ہے ۔ خشک میوہ جات کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک تا ڈیڑھ ماہ کے دوران خشک گری (ناریل ) کی درآمدات میں کمی کے نتیجہ میں مقامی منڈیوں کی رسد کم ہوئی ہے اور رسد میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات میں کمی کا سبب مقامی درآمد کنندگان کی جانب سے نئی پیداوار کا انتظار تھا تاکہ ہمسایہ ممالک میں ناریل کی تازہ پیداوار شروع ہو جائے

...تفصیل

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 133فیصد اضافہ

رواں مالی سال دس ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں133 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو ارب ستانوے کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل دوہزار چودہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک سو تینتیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مجموعی سرمایہ کاری کا حجم دو ارب ستانوے کرور نوے لاکھ ڈالرریکارڈ کیا گیا۔ دس ماہ کے دوران فارن پبلک انویسٹمنٹ نو سو پچپن فیصد اضافے کے ساتھ دو ارب چھ کروڑ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال اس مد میں

...تفصیل

بارشوں سے کپاس کی فصل متاثر، قیمتوں میں 100روپے فی من اضافہ

بارشوں کے باعث کپاس کی فصل میں تاخیر ہونے سے روئی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئیں ، نرخ 100 روپے من ہوگئے۔ ملک میں روئی کی نئی قیمت چھ ہزار نو سو روپے فی من پر پہنچ گئی ہے ۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق کاٹن زون میں حالیہ دنوں میں بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے کپاس کی فصل میں ایک ماہ کی تاخیر ہو گئی۔دوسری جانب کپاس کی آئندہ فصل کے پیشگی سودے بھی شروع ہو گئے ہیں اور سانگھڑ میں روئی کی 400 بیلز کے پیشگی سودے 7 ہزار روپے من کی سطح پر طے پائے جن کی ڈلیوری 15 جولائی کو ہوگی۔


گندم کی قیمت میں اضافہ، آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت پندرہ سو روپے فی من سے تجاوزکرنے کے باعث نہ صرف سرکاری خریداری ہدف خطرے میں پڑگیا،بلکہ آنیوالے دنوں میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا۔ گوجرانوالہ کی غلہ منڈیوں میں پشاور اور افغانستان کے بیوپاری منہ مانگے داموں گندم کی خریداری میں مصروف ہیں،بااثر آڑھتیوں اور مل مالکان کی ملی بھگت سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت پندرہ سو روپے فی من سے بڑھ گئی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کو سرکاری عملے اور حکومتی اراکین اسمبلی کی آشیرباد حاصل ہے۔ گوجرانوالہ ریجن سے

...تفصیل

دالوں کی قیمت میں 10 روپے فی کلو گرام اضافہ ہوگیا

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور میدان میں آگئے،روپیہ مستحکم ہونے سے درآمدی دالوں کی ہول سیل سطح پر تو قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن ریٹیل سطح پر دالوں کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خور مافیا نے عوام کی جیبوں پر شب خون مارنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی اور روپیہ مستحکم ہونے کے باوجود مقامی رٹیل مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔ رمضان سے قبل ہی منافع خوروں نے مصنوعی قلت کو

...تفصیل

آئی ایم ایف کا مالیاتی اخراجات میں کمی پر زور

 حکومت آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی اخراجات میں کمی پر زور دیا ہے، جس کے پیش نظر آئندہ مالی سال حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں تین فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پی ایس ڈی پی کے لئے پانچ سو پچیس ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے، رواں مالی سال اس مد میں پانچ سو چالیس ارب روپے مختص کئے گئے تھے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی سے مالی خسارے میں بھی کمی ہوگی، نئے بجٹ میں مالی

...تفصیل