Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

جعلی ریفنڈزکی روک تھام کے لئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن رولز میں ترامیم کا فیصلہ

 ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے حصول میں جعلی مینوفیکچرنگ یونٹس کی روک تھام کیلئے بجٹ میں نئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن رولز متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ رولز کا جائزہ لیاجارہا ہے ، توقع ہے کہ چند روز میں ترمیمی مسودہ تیار کرکے وزارت خزانہ کو منظوری کیلئے بھجوادیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے اربوں روپے کے جعلی و غیرقانونی سیلز ٹیکس ریفنڈز کے کیسوں کا جائزہ لیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن رولز میں سب سے زیادہ مینوفیکچرنگ کٹیگری کا

...تفصیل

بارشوں سے کپاس کی فصل متاثر، قیمتوں میں 100 روپے فی من اضافہ

بارشوں کے باعث کپاس کی فصل میں تاخیر ہونے سے روئی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئیں ، نرخ 100 روپے من ہوگئے۔ملک میں روئی کی نئی قیمت چھ ہزار نو سو روپے فی من پر پہنچ گئی ہے ۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق کاٹن زون میں حالیہ دنوں میں بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے کپاس کی فصل میں ایک ماہ کی تاخیر ہو گئی۔دوسری جانب کپاس کی آئندہ فصل کے پیشگی سودے بھی شروع ہو گئے ہیں اور سانگھڑ میں روئی کی 400 بیلز کے پیشگی سودے 7 ہزار روپے من کی سطح پر طے پائے جن کی ڈلیوری 15 جولائی کو ہوگی۔

اسلام آباد،ایس آر اوتین سو اکیاون معطل

 وزیرخزانہ نے ایس آر اوتین سو اکیاون معطل کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر،ٹریڈرز ایسوسی ایشن اورچیمبرآف کامرس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بزنس کمیونٹی کے اصرارپرایس آر او تین سو اکیاون معطل کردیا۔ اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر، ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور چیمبرز آف کامرس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے، جو متعلقہ ایس آر او سے متنازع شقوں کے خاتمے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ ایس آر او تین سواکیاون پر بزنس کمیونٹی نے شدید تحفظات کا اظہارکیا تھا۔ مزکورہ ایس آر او کے تحت ٹیکس اتھارٹیزکو

...تفصیل

پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں4.24 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پاکستانی مصنوعات کی برآمدات 21ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2013 سے اپریل 2014 تک مختلف ممالک کو 20 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (21کھرب 78 ارب 30کروڑ روپے) کی اشیا برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات 20ارب 14کروڑ 30لاکھ ڈالر رہی تھی، اس طرح مذکورہ 10 ماہ کے دوران پاکستانی برآمدات میں 4.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 ماہ میں اشیا کی درآمدات 36ارب 66 کروڑ50لاکھ

...تفصیل

رواں مالی سال آٹو سیکٹر کے منافع میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ

 گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران آٹو سیکٹر کے منافع میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جے ایس گلوبل کے تجزیہ کار عاطف ظفر نے کہا ہے کہ گزشتہ جنوری تا مارچ 2014ء کے دوران 2 ارب روپے منافع حاصل کیا گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں شعبہ کا منافع ایک ارب 30 کروڑ روپے تھا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کے منافع میں ہونے والے اضافے کا بنیادی سبب قیمت فروخت میں 3 فیصد اور فروخت میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں بھی آٹو سیکٹر کا نفع

...تفصیل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں اضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر، یو رو اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 99.15 روپے سے بڑھ کر 99.20 روپے اور قیمت فروخت 99.35 روپے سے بڑھ کر 99.40 روپے ہوگئی اسی طرح 75 پیسے کے نمایاں اضافے سے یورو کی قیمت خرید 135.25 روپے سے بڑھ کر 136 روپے اور قیمت فروخت 135.50 روپے سے بڑھ کر 136.25 روپے

...تفصیل