Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

دبئی اسلامک بینک نے کنزیومر ڈیورایبل فنانس پراڈکٹ متعارف کرادی

دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ (ڈی آئی بی پی ایل)نے کراچی میں اپنے ہیڈآفس میں منعقدہ تقریب میں اپنی نوعیت کی واحد کنزیومر ڈیورایبل فنانس پراڈکٹ متعارف کرادی۔صارفین الیکٹرانک و گھریلومصنوعات کی وسیع رینج کی خریداری کے لیے اس کنزیومر ڈیورایبل فنانس پراڈکٹ کو استعمال کر سکیں گے۔ تقریب میں سی ای اودبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ جنید احمد اور سی ای او وائے پی ای ایل (پرائیویٹ) لمیٹڈ فرزندشیرگل نے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے۔ ڈی آئی بی پی ایل اور وائے پی ای ایل (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے صارفین کو جدید

...تفصیل

پورٹس وشپنگ کی ترقی میں پاک بحریہ کا کردار اہم ہے، کامران مائیکل

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ اور وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پورٹس اینڈ شپنگ کے شعبے کی ترقی کیلیے پاکستان نیوی کی معاونت کو اہم قرار دیتے ہوئے نیوی کی جانب سے بندرگاہوں کی حفاظت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔کامران مائیکل نے گوادر پورٹ کی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلیے نیوی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بندرگاہ تحفظ کے بغیر آپریشن انجام نہیں دے سکتی اور پاکستانی بندرگاہوں کیلیے پاکستان نیوی کی خدمات دنیا بھر

...تفصیل

ملک میں آلو کی قلت، بھارت سے آلو کی درآمد شروع

ملک میں آلو کی قلت کے باعث بھارت سے آلو کی درآمد شروع ہوگئی، واہگہ بارڈر سے ٹرکوں اور ٹرین کے زریعے آلو درآمد کئے جارہے ہیں، کراچی میں قیمت پچاس اور لاہور میں چالیس روپے فی کلو پر آگئی۔ ملک میں آلو کی قیمت میں استحکام کے لئے درامد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کردئیے گئے۔ اور پاکستان سے آلو کی برآمد پر پچیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی گئی۔ درامدکنندگان کے مطابق بھارت سے ٹرکوں اور ریل کے زریعے ڈیڑھ سو سے دو سو ٹن یومیہ آلو پاکستان پہنچ رہا ہے، جو لاہور کی منڈی میں اڑتیس سے چالیس روپے فی کلو تک فروخت

...تفصیل

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 133 فیصد اضافہ

رواں مالی سال دس ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ایک سو تینتیس فیصد اضافہ ہوا، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو ارب ستانوے کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل دوہزار چودہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک سو تینتیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مجموعی سرمایہ کاری کا حجم دو ارب ستانوے کرور نوے لاکھ ڈالرریکارڈ کیا گیا۔ دس ماہ کے دوران فارن پبلک انویسٹمنٹ نو سو پچپن فیصد اضافے کے ساتھ دو ارب چھ کروڑ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال اس مد میں

...تفصیل

پنجاب حکومت نے زرعی آمدنی والوں کا ڈیٹا مانگ لیا

پنجاب حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)سے ٹیکس پچانے کے لیے انکم ٹیکس گوشواروں میں زرعی آمدنی ظاہر کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو خط لکھا گیا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے جن ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس گوشواروں میں گزشتہ 3 سال کے دوران زرعی آمدنی ظاہر کی ہے ان تمام ٹیکس دہندگان کے نام،پتے، نیشنل ٹیکس نمبر، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر اور ٹیکس سے مستثنیٰ ظاہرکردہ زرعی آمدنی کے

...تفصیل

سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں اٹہتر کروڑ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق نو مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران عالمی بنک سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے جبکہ اس دوران عالمی اداروں کو انتیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی بھی کی گئی۔ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر چوراسی کروڑ ڈالر کے اضافے سے بارہ ارب اٹھاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ شیڈول بنکوں کے ذخائر چار ارب چھیاسی کروڑ ڈالر ہو گئے۔