Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اڑھائی گنا اضافہ

رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ سال سے تقریبا اڑھائی گنا زائد ہے۔ تین سال بعد پہلی بار پاکستان میں 2 ارب ڈالر کا بیرونی سرمایہ آیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران 2 ارب 97 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ سال سے 133 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2011 کے بعد پہلی بار ملک میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی سرمایہ آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یورو بانڈز ، ٹیلی کام لائسنسز اور تیل و گیس کے شعبے میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ لگایا

...تفصیل

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو سونا تیزابی فی 10 گرام اور فی تولہ کے بھائو میں بالترتیب 85 روپے اور 100 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 41 ہزار 957 روپے سے کم ہو کر 41 ہزار 871 روپے اور فی تولہ کی قیمت 48 ہزار 950 روپے سے کم ہو کر 48 ہزار 850 روپے رہ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کی مندی سے 1 ہزار 294 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ مقامی مارکیٹوں میں 22

...تفصیل

ایف بی آرکافیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں1 فیصداضافے کا فیصلہ

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا، ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح سولہ فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد ٹیکس کی شرح کو سترہ فیصد کے معیار کے برابر لانا ہے، واضح رہے فنانس ایکٹ دوہزار تیرہ کے تحت سیلز ٹیکس کی معیاری شرح سولہ سے بڑھا کر سترہ فیصد کردی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال بھی ایف ای ڈی کی شرح اسٹینڈرڈ ریٹ سے ایک فیصد کم رکھی گئی تھی، جس میں

...تفصیل

پاکستان افرادی قوت کے اعتبار سے دنیا کا تیز ترین ملک بن گیا

ہر سال محنت کشوں کی تعداد میں بارہ لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان افرادی قوت کے اعتبار سے دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا۔ عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں افرادی قوت میں ہر سال تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر امکان ہے کہ آئندہ بیس سال میں پاکستان میں سالانہ افرادی قوت کی تعداد بیس لاکھ تک پہنچ جائے گی، جو اس وقت بارہ لاکھ سالانہ ہے، تاہم افرادی قوت کے لئے روزگار مہیا کرنا حکومت کے لئے ایک چیلنج ثابت ہوگا، رپورٹ کے

...تفصیل

پاکستان کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے، وفاقی وزیر تجارت

 وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے تا کہ امداد کے بجائے تجارت پر انحصار میں توسیع کے ذریعے پاکستانی معیشت کی حوصلہ افزائی کی پالیسی کو تقویت حاصل ہو۔امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت معاشی سفارت کاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر شجاع نواز مغل کی طرف سے اٹلانٹک کونسل میں ماہرین،

...تفصیل

ڈالر کی قدر میں کمی ،ٹیکسٹائل سیکٹر کے منافع میں نمایاں کمی ریکارڈ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی سے تیسری سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کے منافع میں نمایاں کمی ہوئی ، جنوری سے مارچ تک منافع میں73 فیصد کمی ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ تک ڈالر کی قدر میں6 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کا منافع9 فیصد کم ہو گیا ۔ اس سے قبل پہلی ششماہی کے دوران شعبے کے منافع میں 25 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ جنوری سے مارچ تک ٹیکسٹائل کی برآمدات روپے میں ایک فیصد کم ہوئی تاہم ڈالر میں2.3 فیصد بڑھ گئی۔