Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 50 ہزار 300 روپے تولہ ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کے اضافے سے 1279 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کے اضافے سے 1279 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہوراسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار 300  اور فی دس گرام سونے

...تفصیل

کراچی ، فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ ، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں 1024 روپے فی ٹن کا اضافہ سے عوام کے لئے بجلی مزید ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔عوام کے لئے بری خبر ، بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن اب مزید مہنگا ہوگیا ہے ، درآمدی فرنس آئل کی قیمت 1024 روپے اضافے سے 46 ہزار 903 روپے فی ٹن تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ جون 2016 سے جون 2017 کے درمیان اب تک فرنس آئل کی قیمت میں 15 ہزار402 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ، ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کے لئے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

رواں سال ملک میں 73.6ملین ٹن گنے کی پیداوار ریکارڈ

رواں سال ملک میں 73.6ملین ٹن گنے کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے ۔زرعی ڈویژن کے حکام کے مطابق سال رواں کے دوران ملک میں گنے کی پیداوار73.6ملین ٹن رہی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2016 میں پیداوار کا حجم 65.5ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ رواں سال نہ صرف پیداوار بلکہ زیرکاشت رقبہ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ سال 11 لاکھ13 ہزار ہیکٹر اراضی پر گنے کی کاشت کی گئی تھی جبکہ رواں سال 12 لاکھ 17 ہزارہیکٹر رقبہ پر گنے کی کاشت کی گئی ہے۔ اسی طرح زیرکاشت رقبہ میں 7.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا

...تفصیل

حکومت کومقامی سطح پر سگریٹ پرٹیکس چوری سے 40ارب روپے کانقصان

حکومت کومقامی سطح پر سگریٹ پرٹیکس چوری سے 40 ارب روپے کانقصان ہواہے، اس نقصان کو مدنظررکھتے ہوئے حکومت نے فنانس بل 2017کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001میں ایک نئی شق 236X شامل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ بلواسطہ اور بلاواسطہ تمباکو پر سیس وصول کرتے وقت تمباکو خریدنے والے سگریٹ مینوفیکچررز سمیت تمباکو کے دیگر خریداروں سے تمباکو کی مجموعی قیمت پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کرے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مطابق حکومت کومقامی سطح پر سگریٹ پرٹیکس چوری سے 40ارب روپے

...تفصیل

نان فائلرز کو گاڑی کی لیز پر 3فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد

وفاقی حکومت نے بینکوں، لیزنگ کمپنیوں، نان بینکنگ فنانشنل انسٹی ٹیوشنز، مضاربہ و ڈیولپمنٹ فنانسنگ انسٹی ٹیوشنز کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کوگاڑیوں کی لیزنگ پر 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا ہے، یہ ٹیکس گاڑی کی مجموعی قیمت پر وصول کیا جائے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانس بل 2017 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 231 بی کی ذیلی شق 1 اے میں ترمیم تجویز کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی لیزنگ کمپنی ہو یا شیڈول بینک ہو،انویسٹمنٹ بینک یا مضاربہ و ڈیولپمنٹ فنانس

...تفصیل

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں تقریباً ایک سو فیصد اضافہ ہوا

گزشتہ چار سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں تقریباً ایک سو فیصد اضافہ ہوا ہے ،آئی ٹی کی مصنوعات کی برآمدات کا حالیہ حجم 2 ارب 90کروڑ ڈالر ہے جو 2013ء میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر تھا۔سرکاری عہدیدار کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو اگلے دو برسوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 6 ارب ڈالر سے بڑھانے کا ہدف دیا گیا ہے جس کا حصول نئی کمپنیوں کے قیام اور تاجروں کیلئے نئی اورجدید برآمدی مصنوعات کی تیاری کے مواقع کی فراہمی سے ممکن بنایا جاسکے گا۔وفاقی دارالحکومت میں کوریا کے بینک

...تفصیل