Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے روئی کے بھائو میں مجموعی طورپر استحکام رہا

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھائو میں مجموعی طورپر استحکام رہا۔ سیزن تقریباً ختم ہوگیا ہے۔ جنرز کے پاس روئی کی تقریباً ایک لاکھ گانٹھوں کا قلیل اسٹاک رہ گیا ہے۔ کاروباری حجم بلکل کم ہے۔ بھائو میں مجموعی اتار چڑھائو پایا جاتا ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 50 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6800 روپے کے بھائو پر بند کیا۔صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھائو 6500 تا 7000 روپے چل رہا ہے۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے

...تفصیل

اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے ملکی تاریخ کی بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس4ہزار سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 52600پوائنٹس کی ریکارڈ سطح سے گھٹ کر48500پوائنٹس کی انتہائی کم سطح پر بند ہوا ،اس مدت میں مارکیٹ کے سرمائے میں86کھرب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمائے کامجموعی حجم10ہزار409ارب سے گھٹ کر96کھرب روپے پرآگیا۔ مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کاآغازمندی کے ساتھ ہواورمسلسل مندی کایہ تسلسل پانچوں دن برقرار رہا جس کے سبب مارکیٹ شدید ترین مندی

...تفصیل

زراعت کے شعبے میں لائیوسٹاک کا حصہ 58.33 فیصد ہے

لائیوسٹاک کا شعبہ ملکی زراعت میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے اورجاری مالی سال میں زراعت کے شعبے میں لائیوسٹاک کا حصہ 58.33  فیصد ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں لائیو اسٹاک کا شعبہ جدید اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے سبب گوشت اور ڈیری کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ بیرون ملک برآمدات کے ذریعہ قیمتی زرمبادلہ کمانے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔حکومت اس شعبے کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس ضمن میں بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے بھی معاونت حاصل کی جارہی ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان عرب

...تفصیل

شکر قندی کو کم پانی اور تھوڑی کھاد سے بھی کاشت کیا جا سکتا ہے

ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ شکر قندی موسم گرما کی ایک اہم اور نقد آور فصل ہے جسے کم پانی اور تھوڑی کھاد سے بھی اگایا جا سکتاہے جبکہ اسکابیج بھی انتہائی کم خرچ ہے جس کے باعث کاشتکار بہترمالی منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ شکر قندی میں 30 سے 35 فیصد تک کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شکر قندی کی کاشت ایسے کاشتکاروں کیلئے بھی بھاری مالی منفعت کا باعث بنتی ہے جن کے پاس فصلوں کی کاشت کیلئے زیادہ سرمایہ نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ شکر قندی

...تفصیل

میانوالی میں کپاس کی کا شت کا مطلو بہ ہدف پورا کر لیا گیا

 ضلع میانوالی میں کپاس کی کا شت کا مطلو بہ ہدف پورا کر لیا گیا ہے ۔اور ضلع بھر میں اب تک ایک لا کھ 33ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ پر کپاس کی فصل کا شت کی جا چکی ہے ۔جبکہ محکمہ زراعت حکو مت پنجاب نے کپاس کی کا شت کا ہدف ایک لاکھ 32ہزار ایکٹر مقرر کیا تھا ۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تو سیع ملک اعجاز احمد نے اس سلسلہ میں منعقدہ ریو یو اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اجلا س میں محکمہ زراعت کے تحصیل آفیسر اور مر کز لیو ل افسران زراعت نے شرکت کی ۔ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت ملک اعجاز احمد نے کہا کہ گزشتہ سال کپاس

...تفصیل

ملک بھر کے اضلاع میں اسلامی بینکاری کی 2322 شاخیں فعال

 ملک بھر کے 112 اضلاع میں اسلامی بینکاری کی 2322 شاخیں فعال ہیں جبکہ اسلامی بینکاری انڈسٹری نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سٹرٹیجک پلان 2014ـ18ئ  میں طے کردہ 2 ہزار شاخوں کا ہدف عبور کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسلامی بینکاری صنعت نے ملک میں نمایاں پیشرفت کی ہے جبکہ سٹیٹ بینک کے پانچ سالہ سٹرٹیجک بینکاری کے اس شعبہ کا مارکیٹ میں 15 فیصد حصہ متوقع ہے۔اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے سٹیٹ بینک ضروری قانونی، ریگولیٹری اور نگرانی کے ڈھانچہ کے ساتھ ساتھ شعور کی بیداری اور استعداد کار میں اضافہ کے

...تفصیل