Get Adobe Flash player

اسلام آباد، پولیس اور رینجرز کا گرینڈ سرچ آپریشن،14 مشتبہ افرادگرفتار ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کا گرینڈ سرچ آپریشن،14 مشتبہ گرفتار ،بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد،سرچ آپریشن تھانہ بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام کے دوران دارلحکومت کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہے۔ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ساجد کیانیتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ان ہدایا ت کی روشنی میں گزشتہ روزاسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز نے تھانہ بھارہ کہو کے علاقوں ڈھوک جیلانی ،سبن سیداں،محلہ قاضی آباد،نئی آ بادی،سترہ میل ،فراز کالونی اور واحدی کالونی میں مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا جبکہ اس دوران مشتبہ افراد سے 13 عد د بارہ بور رائفلیں،4 عدد 7mm رائفلیں،12 عدد پسٹلز اور 763 روند برآمد کئے۔تھانہ بھارہ کہو میں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وفا قی وزیر داخلہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے ،شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سرچنگ و کومنگ کا خصوصی پلان تشکیل دیا گیا تھا اس سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن سے شہر سے کرائم میں واضح فرق آیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں مدد مل رہی ہے۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار اشخاص کے شناختی کارڈ اور ریکارڈ چیک کیا جائے گا کہ وہ کسی کرائم میں ملوث تو نہیں ہیں۔سرچ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جبکہ لائسنس یافتہ اسلحہ کی دوبارہ تصدیق کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرچنگ و کومنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشکوک شخص کے متعلق فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔