Get Adobe Flash player

ہندوستان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، سینئر راہنما راجہ منیر

پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے سینئر راہنما راجہ منیر کی صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے راجہ منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے افواج پاکستان ان کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے نریندر مودی یہ بات ذہن نشین کرلے کہ پاکستان قوم اور افواج پاکستان اپنے وطن کا مکمل دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے راجہ منیر نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنا بند کرئے راجہ منیر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف محب وطن آرمی چیف ہیں اگر ہندوستان نے حملہ کیا تو وہ اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ اس لیے مودی ہوش کے ناخن لے اور پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنا بند کرے۔