Get Adobe Flash player

وزیراعظم نااہلی چھپانے کیلئے اے پی سی ڈرامہ رچاتے ہیں،عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے ہر موقع پر اے پی سی کا ڈرامہ رچا کر وزیراعظم قوم کو بے وقوف بناتے ہیں۔مینڈیٹ حکومت کو ملا یا کسی اے پی سی کو ؟،حکمران بتائیں ان کی اپنی پالیسی اور اقدامات کہاں ہیں؟۔حکمران گھسے پٹے الفاظ پر مشتمل قراردادیں پاس کر کے لوٹ مار کے اصل کام پر لگ جاتے ہیں۔وہ گزشتہ روزسنیئر رہنما?ں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے ڈاکو اور ماڈل ٹا?ن میں بے گناہوں کے قاتل پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر بھی اے پی سی ہوئی اور ٹی او آر بنانے پر بھی تمام پارلیمانی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں نتیجہ کیا نکلا؟حکمرانوں کی پالیسی اے پی سی بلا? قراردادیں پاس کرو، وقت گزارواور لوٹ مار جاری رکھو ہے۔ملک کے حالات خراب تھے تو وزیراعظم لندن میں سیر کرنے کیوں گئے ؟