Get Adobe Flash player

تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے

 مئیر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے تا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کی مسلسل شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے تجا وزات کے مکمل خا تمے تک انسداد تجا وازات مہم کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجا وزات جہاں اسلام آباد کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہیں وہاں کاروباری سر گرمیوں میں بھی خلل کا باعث بنتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی تمام مارکیٹوں کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ تجاوزات کا مکمل خا تمہ کیا جائے گا ۔  مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ تجاوازت کنندگان کو بذریعہ اشتہارات اور نوٹسز متنبہ کیا گیا  ہے کہ وہ ازخود تجا وزات کا خاتمہ کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاہم ا زخود تجاوزات ختم نہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔ مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر شروع کی جانے والی خصوصی انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں کراچی کمپنی جی نائن مرکز سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن کے چوتھے روز بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے کارروائیاں کی ۔ گزشتہ دنوں سے جاری آپریشن میں باقیماندہ مزید چار (04) پلازوں کے برآمدوں میں تعمیر کی گئی16غیرقانونی دوکانوں کو مسمارکر کے ان پلازوں کے برآمدوں کو عوام الناس کے استعمال کے لئے کھول دیا گیا ۔ یہ کارروائی رات آٹھ بجے تک جاری رہی ۔کراچی کمپنی میں تاجروں اور دوکانداروں نے عرصہ دراز سے اپنی دکانوںکے آگے غیر قانونی طور پر توسیع کر کے پلازوں کے برآمدوں میں دیواریں بھی تعمیر کر کے شٹر لگائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے تمام راہداریاںبند ہو چکی تھی لیکن سی ڈی اے کی حالیہ انتظامیہ نے اس غیر قانونی قبضے کا سختی نوٹس لیتے ہوئے تمام دکانداروں سے عوامی سہولیت کی راہداریوں کو خالی کرانے کافیصلہ کیا جس کے لئے ایک جامع پلان ترتیب دیاجا چکا ہے اور اس پلان پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔