Get Adobe Flash player

سازش کے تحت گستاخانہ کلچر پھیلا یا جارہا ہے،پیرسیدریاض الحسن

تحریک اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما پیرسیدریاض الحسن شاہ نے کہاہے کہ گستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے ملک میں واپس لایا جائے۔ عالمی سازش کے تحت گستاخانہ کلچر پھیلا یا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف 295-Cکے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔حکومت سوشل میڈیا کے غیر ملکی مالکان سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے معاملہ پر دوٹوک بات کرے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ رضویہ لالکڑتی میں تحریک اہلسنّت کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحریک اہلسنّت ضلع راولپنڈی کے صدر ڈاکٹر محمدشیرازالقادری،ڈاکٹرطیب رضا،علامہ ایازرضوی، مفتی محمدایوب رضوی، علامہ شفیق رضوی ودیگرکاکہناتھا کہ کروڑوں مسلمانوں کی د ل آزاری کرنے والے انسانی حقوق کے علمبردار نہیں ہوسکتے۔ حکومت نے گستاخ بلاگرز کے خلاف کاروائی نہ کی تو معاشرے میں اشتعال بڑھے گا۔حکومت فارن فنڈڈ این جی اوز کے پر اسرار معاملات کی چھان بین کرے اور غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والی ملک اور اسلام دشمن این جی اوز پر پابندی لگائی جائے۔تحریک اہلسنّت کے عہدیداروں کاکہناتھاکہ سانحہ دومیال چکوال کے مجرموں کی عدم گرفتاری پر شدیدتشویش ہے،حکومت قادیانیوں کی غیراسلامی اورغیرآئینی سرگرمیوں کافوری نوٹس لے،اہل حق نظام مصطفی کی حکمرانی اور ناموس رسالت کی پاسبانی کیلئے متحد ہیں۔ اسلام کو دیس نکالا دینے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔