Get Adobe Flash player

نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایا ہیں، راجہ عامر اقبال

 نونوجوان آگے آئیں اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اپنا کرادار ادا کریں، جوانوں کو انٹرپرینورشپ اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے راولپنڈی چیمبر راہنمائی فراہم کرے گا نوجوان ملکی آبادی کا ساٹھ فیصدسے زیادہ  ہیں پاکستان کو ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایا ہیں حکومت ان پر سرمایا کاری کرے  دنیا  کی معیشیتوں میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں روایتی شعبوں سے ہٹ کر نئے اور غیر معروف شعبے سامنے آ رہے ہیں نوجوان نوکری تلاش کرنے کی بجائے کاروبار، انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ کی طرف آئیں اور ملکی معشیت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے نائی کون کالجز کے زیر اہتمام سالانہ ٹیلنٹ ہنٹ تقریب سے خطاب میں کیا  انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ نائی کون کالجز کے ملک بھر میں چالیس سے زائد کیمپس موجود ہیں جہاں پر معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کو عملی تربیت کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح آٹھ فی صد کے قریب ہے اور ہرسال اس  میں اضافہ ہو رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان اپنی استعداد میں اضافہ کریں اور اسکلز(Skills) کو بہتر بنائیں اپنا کاروبار شروع کرنے سے جہاں وہ خود برسر روزگار ہوں گے وہاں وہ دوسروں کو نوکریاں دینے کا سبب بھی بنیں گے ای کامرس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سروسز کے شعبے میں بے پناہ مواقع دستیاب ہیںراجہ عامر اقبال نے کہا کہ حکومت  فنی اور تیکنکی اداروں کا جال بچھائے تاکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جاسکے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے جیسے بڑے منصوبے پاکستان کی معشیت کی سمت متعین کریں گے ہمیں اپنے نوجوانوں کو تیار کرنا ہو گا تاکہ وہ بدلتی ہوئی معاشی جہتوں کا مقابلہ کر سلیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ساتھ وابستہ ہے ہمیں ان پر سرمایاکاری کرنا ہوگی راولپنڈی چیمبر نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنے، معلومات اور راہنمائی فراہم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کرے گا ۔