Get Adobe Flash player

حکمرانوں نے صحت کے شعبہ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، راشد حفیظ

 پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور سابق امیدوار برائے سپیکر پنجاب اسمبلی راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ عوام کو بڑے بڑے میگا ترقیاتی پراجیکٹس اور روشنیاں دینے کے دعویدار حکمرانوں نے صحت کے شعبہ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے . پنجاب کے نام نہاد خادم اعلی نے ایک عام غریب اور بے وسیلہ شخص سے صحت کی سہولت بھی چھین لی ہے اور ایک تسلسل کے ساتھ صحت کا شعبہ تنزلی کا شکار ہو رہا ہے . انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے پبلک سیکریٹریٹ برائے این اے 55 میں کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . انہوں نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی سمیت پورے پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کے غریب اور بے وسیلہ ملازمین اپنے حقوق کیلئے صدائے احتجاج(باقی صفحہ 7بقیہ نمبر40) بلند کر رہے ہیں اور نام نہاد خادم اعلی ان کے جائز مطالبات کو سننے کیلئے بھی تیار نہیں . ملازمین کی ہڑتال ، تشخیصی مشینری کی خرابی اور ادویات کی عدم فراہمی کے باعث بے وسیلہ مریض ایڑیاں رگڑ رہے ہیں مگر شہباز شریف میگا ترقیاتی پراجیکٹس سے خوب کمیشن کما نے میں مصروف ہیں . انہو ںنے کہا کہ کسی بھی ایک میگا ترقیاتی پراجیکٹس میں سے آٹے میں نمک کے برابر حصہ بھی نکال کر سرکاری ہسپتالوں کی مشینری درست کروا دی جائے اور عوام کو ادویات فراہم کر دی جائیں تو بے شمار غریبوں کا بھلا ہو سکتا ہے مگر اس کی بجائے وزیر اعلی کا رویہ جائز مطالبات کو ترسنے والے ہسپتال ملازمین کو ہڑتالوں پر مجبور کر رہا ہے اور مریضوں کے سرکاری ہسپتالوں کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہو چکا ہے . انہوں نے کہا کہ شریف برادران تو سرکاری ملازمین کے دشمن مشہور ہیں جو انہیں مہنگائی کے خلاف معمولی ریلیف بھی نہیں دے سکتے . راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ یہی ملازمین اور متاثرہ مریض آنے والے الیکشن میں ن لیگ کا دھڑن تختہ کر دیں گے . ۔