Get Adobe Flash player

اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی کارروائی ، ڈکیت گر وہ گرفتار

اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی کارروائی ، ڈکیت گر وہ گرفتارسنگ جانی ٹول پلازہ سے بھارہ کہو تک کشمیر ہائی وے پرروڈ ڈکیتی اور گھروں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک اور منظم گینگ کے پانچ ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے دو عدد قیمتی موبائیل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ پسٹل30بور02 عددمعہ25روند برآمدکر لئے گئے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے روڈ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سنگ جانی ٹول پلازہ سے بھارہ کہو تک کشمیر ہائی وے پرروڈ ڈکیتی اور گھروں میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن محمدحسن اقبال نے ڈی ایس پی سی آئی اے ، بشیر احمد نون کی زیرنگرانی سید حیدر علی شاہ، فاخر مقبول  اے ایس آئیز اورعمردراز، عمران شفیق ،امجد خان اور خداداد  ملازمان پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے سنگ جانی ٹول پلازہ سے بھارہ کہو تک کشمیر ہائی وے پر روڈ ڈکیتی اور گھروں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک اور منظم گینگ کے پانچ ملزمان کو ایک اور ڈکیتی کی واردات کی تیاری کے دوران نہائت اعلی حکمت عملی اپناتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزمانعلی نواز ولد رحمان الدین ساکن اسلام مارکیٹ اتفاق کالونی ترنول اسلام آباد،2۔حسن ولد ریدی گل ساکن اسلام مارکیٹ اتفاق کالونی ترنول اسلام آباد،3۔حکمران ولد پسنو خان ساکن اسلام مارکیٹ اتفاق کالونی ترنول اسلام آباد،4۔قاسم خان ولد نصیب رواں ساکن اسلام مارکیٹ اتفاق کالونی ترنول اسلام آباد،5خالد محمود ولد محمد افسر ساکن کھولیاں بالا تحصیل و ضلع ہری پورشامل ہیں، ان ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے دو عدد قیمتی موبائیل فونز اوروارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ پسٹل30 بور 02 عددمعہ25روند برآمدکر لئے گئے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان مندرجہ بالا نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیاہے ۔ ١۔مورخہ25.02.17کو عبدالجلیل ولد بادشاہ زادہ ساکن گند بگار بالا تحصیل لوئر دیر حال اتفاق کالونی اسلام مارکیٹ ترنول اسلام آباد اسلام آبادکے گھر داخل ہو کرگن پوائنٹ پرلوٹ لیا جس کی نسبت مقدمہ نمبر135 مورخہ 15.04.17بجرم 392 ت پ تھانہ ترنول درج رجسٹر ہے،٢۔یہ ملزمان مورخہ19.04.17کو بوقت 01:45بجیدن اٹک پٹرول پمپ نز د ضلع ٹیکس کے قریب جمع ہو کر ایک اور ڈکیتی کی واردات کی تیاری کر رہے تھے جن کو نہائت اچھی حکمت عملی اپناتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا جسکی نسبت مقدمہ نمبر138مورخہ19.04.17بجرم 399/402 ت پAO 13/20/65 تھانہ ترنول درج رجسٹرہوا۔٣۔مزید اسلحہ برآمد ہونے پر الگ مقدمہ نمبر139مورخہ19.04.17بجرم AO13/20/65تھانہ ترنول درج رجسٹر ہوا۔گرفتار شدہ ملزمان متذکرہ بالا نے سنگ جانی ٹول پلازہ سے بھارہ کہو تک کشمیر ہائی وے پر روڈ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا جن کی بابت متعلقہ تھانہ جات (ترنول،گولڑہ،رمنا،کراچی کمپنی،I-A،آبپارہ، سیکرٹریٹ اور بھارہ کہو ) سے پڑتال ریکارڈ کروائی جارہی ہے۔ان ملزمان کا ایک ساتھی ملزم ذاکراللہ افغانی جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے ایک الگ سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، ملزمان کو برائے کاروائی شناخت پریڈ جوڈیشل حوالات بھجوایا جا رہا ہے مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔