Get Adobe Flash player

افسران روڈ یوزرز کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں،شوکت حیات

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے این فائیو نارتھ زون کے افسران و ملازمان کے  پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس دربار  کا مقصد جہاں افسران کے ساتھ براہ راست رابطہ اور ان کے مسائل سننا  اور انکا بروقت  تدارک کرنا ہے وہیں افسران میں اس بات کا شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ اپنے فرائض  پوری تندہی کے ساتھ سر انجام دیں  ۔دربار میں ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون عباس احسن، ایس پیز نجیب الرحمٰن بگوی، ڈی ایس پیز سکیڑ نارتھ ون بمعہ آپریشنل و فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔  انسپکٹر جنرل نے دربار کے شرکاء سے کہا کہ روڈ یوزرز کی حفاظت اور محفوظ سفر کیلئے بہترین حکمتِ عملی اپنانا اور اس پر بہتریں طریقے سے عمل درآمد کرنا موٹروے پولیس کے اولیں فرائض میں شامل ہے اور اس کو احسن طریقے سے نبھایا جائے تاکہ عوام کو بہتریں سفری سہولیات مہیا کی جا سکیں۔انسپکٹر جنرل  نے افسران پر زور دیا کہ قا نون کے بلا امتیاز اطلاق ، روڈ یوزرز کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا اور مشکل وقت میں روڈ یوزرز کی مدد کو ہر صورت یقینی بنانا وہ عوامل ہیں جنہوں نے موٹروے پولیس کو دیگر اداروں کے مقابلے میں امتیازی حیثیت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔  انسپکٹر جنرل نے کمانڈنگ افسران سے کہا کہ وہ  فیلڈ افسران کے تمام  مسائل کو بروقت حل کیا جاے اور اس طرح کے پولیس دربار کا مستقبل میں وقتافوقتا انعقاد یقینی بنایا جائے۔  انسپکٹر جنرل نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ موٹروے پولیس کے جوانان و افسران ملک کا بہتریں اثاثہ ہیں اور روڈ یوزرز کی بے لوث خدمت موٹروے پولیس کا طرہ َ امتیاز ہے۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات دربار کے اختتام پر  افسران کے مسائل کو سننے کے ساتھ ساتھ ان کے فوری تدارک کیلئے متعلقہ ڈی آئی ج اور ایس ایس پی  صاحبان کو ہدایات جار ی کیں تاکہ افسران احسن طریقے سے اپنے فرائض کو سرانجام دے سکیں۔