Get Adobe Flash player

انتشار پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا،ریحانہ خان

پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے جیت گئے۔ انتشار پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق و سچ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور خاص طور پر پاکستان کے عوام کی فتح ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو نشان عبرت بنانے والے خود نشان عبرت بن گئے۔ میاں محمد نوازشریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو خود عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے اور عدالت کے ہر فیصلے کو قبول کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کی سینئر رہنماریحانہ خان  سیاسی و سماجی رہنما مسلم لیگ (ن)اڈیالہ سائیں برکت حسین نے اپنے ایک مشترقہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان کو بھی اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرنا چاہئے پاکستان کی عوام دھرنوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیںکیونکہ ان دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو پہلے بھی اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ویسے بھی سیاست منچلوں کا کھیل نہیں ۔ عمران خان سیاست ترک کرکے کرکٹ اکیڈمی بنا لیںعمران خان کی جماعت میں فصلی بٹیروں کا راج ہے جو مشکل وقت آنے پر اُڑان پکڑ جائیں گے عمران خان کو چاہئے کہ وہ دھرنوں کی سیاست کے بجائے کے پی کے کے عوام کی خدمت کریں اگر انہوں نے دھرنوں کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو پاکستان کی عوام آئندہ الیکشن میں اس کا حساب لیں گیانہوںنے کہا کہ پاکستان کی عوام میاں برادران کے ساتھ ہیں پاکستان کے عوام ملک سے غربت ، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرنے کے لئے میاں نوازشریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کی سینئر رہنماریحانہ خان نے کہا کہ یوتھ ونگ خواتین کل حق کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے خصوصی دعا اور محفل میلاد کرائے گی۔