Get Adobe Flash player

عمران خان آمریت کی باقیات کے نرغے میں گھر گئے ہیں،سردار نسیم

مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن کے صدر سردار نسیم ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،ملک ابرار احمد،محترمہ سیما جیلانی،راجہ حنیف ایڈوکیٹ،ملک افتخار احمد،بیگم تحسین فواد اور زیب النساء اعوان نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کی طرف سے تحریک انصاف کے احتجاج کی حمائیت کے اعلان کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ عمران خان آمریت کی باقیات کے نرغے میں گھر گئے ہیں،دھمیال ہائوس اور لال حویلی کی طرح آج بنی گالہ شو بھی بری طرح فلاپ ہوگا ،راولپنڈی ،اسلام آباد کے عوام ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو مسترد کردیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنمائوں نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو موقع پرستوں نے گھیرے میں لے لیا ہے وہ قومی سیاست سے ہٹ کر انتشار کی سیاست پر اتر آئے ہیں اور عوامی مفادات کے تحفظ کی بجائے آمریت کی باقیات کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔