Get Adobe Flash player

حضور نبی کریمۖ باعث تخلیق کائنات ہیں ،پیر نقیب الرحمن

 در بار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و ممتا ز روحانی پیشوا پیر الحاج الحافظ پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمۖ باعثِ تخلیق کائنات ہیں آپۖ کے وجود با برکات کے باعث یہ کائنات وجود میں آئی ہے حضور نبی کریمۖکی  اس کائنات میں تشریف آوری اﷲ کریم کا ہم سب پر بہت بڑا احسان ہے ۔ حضور نبی کریمۖ کی محبت عین ایمان اور جان ایمان ہے ۔ مسلمان کا اس وقت تک ایمان مکمل نہیں ہو تا جب تک کہ وہ حضور نبی کریمۖ سے اپنے ماں باپ سے بڑھ کر محبت اور عقیدت کا اظہار نہ کرے یہی وجہ ہے کہ ایک مسلمان خوا ہ وہ کتنا ہی گنہگار ہو وہ اپنے ماں باپ کی تو ہین تو برداشت تو کر سکتا ہے لیکن اپنے نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتا ہے۔آج اُمت مسلمہ جن مسائل ، مشکلات ، انتشار ، بد امنی اور افرا تفری کا شکار ہے اِن پر قاپو پانے کا واحد راستہ مدینہ منورہ کو اپنا مرکز و محور بنانا اور حضور نبی کریم  ۖ کی حقیقی اطاعت اور غلامی اختیار کرنا ہے اولیاء کرام نے نبی کریم  ۖ کی حقیقی غلامی اختیار کر کے گمراہ انسانیت کو صراط ِ مستقیم پر گامزن کیا اور تاریک دلوں کو عشق ِ مصفطےٰ  ۖ کی روشنی سے منور کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پیر کے روز عید گاہ شریف میں ماہانہ بارھویں شریف کی مذہبی اور روحانی تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کیا۔