Get Adobe Flash player

انسداد دہشتگردی ، فورتھ شیڈول کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان بری

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے فورتھ شیڈول کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو بری، سانحہ راولپنڈی کے دوران امام باگاہوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ملوث ملزمان میں مقدمہ کی نقول تقسیم کردیں اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ تاریخ مقرر کر دی، تھانہ منگلا جہلم میں درج فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں ملوث ملزم ڈاکٹر طارق کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا، جبکہ تھانہ واہ کینٹ میں درج فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں ملوث ملزم مولوی صدیق کو بریت کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے بری کردیا،تھانہ وارث خان میں درج سانحہ راولپنڈی کے دوران توڑ پھوڑ کرنے اور امام بارگاہوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ملوث ملزمان محسن خان میں مقدمہ کی نقول تقسیم کر دیں، اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 22مئی تک ملتوی کر دی، انہی ملزمان کے خلاف تھانہ بنی میں مقدمہ درج ہے اس کیس میں بھی سماعت ملتوی کر دی۔