Get Adobe Flash player

سانحہ بارہ مئی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں،جنید اختر

پاکستان بار کونسل کی اپیل پر12مئی 2007ء کے واقعات کے خلاف ملک بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی وکلاء یوم سیاہ منا یا، وکلاء نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے ، اس موقع پر سانحہ بارہ مئی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا ،واضع رہے کہ بارہ مئی دو ہزار سات کوسابق چیف جسٹس بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیلئے کراچی آ رہے تھے، انہیں روکنے کیلئے سٹی کورٹ جانے والے تمام راستے سیل کردئے گئے تھے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میںمتعددافراد ہلاک اورزخمی ہوگئے تھے،ضلعی بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد جنید کھوکھر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر یوم سیاہ منا یا، وکلاء نے اپنے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ،انہوں نے کہا کہ سانحہ بارہ مئی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے وکلاء کی قربانیوں سے عدلیہ آزاد اور بحال ہوگئی، وکلاء نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث اہم کیسوں سمیت دیگر کی سماعتیں ملتوی کر دی گئیں ۔