Get Adobe Flash player

بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17مئی تک ملتوی کر دی گئی،ایف آئی اے کے پراسیکوٹر سیکورٹی وجوہات کے باعث پیش نہ ہوئے، بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز جوئیہ نے کی،سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ آج وکلاء کی ہڑتال ہے، جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کیلئے ملتوی کر دی اور 6گواہوں کو دوبارہ سمن جاری کرکے طلب کرلیا، تھانہ سٹی پولیس نے 27دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ کے قریب ہونے والے دھماکہ کا مقدمہ درج کیا اور کارروائی شروع کی، دھماکہ میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو ، پیپلز پارٹی کے کارکن جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے، پولیس نے اعتزازشاہ، رفاقت وغیرہ کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کی، گزشتہ روز سماعت کے روز پولیس افسران ، ملزمان موجو دتھے، کیس کی سماعت کے موقع پر بیان قلمبند کرانے کیلئے 6گواہ بھی موجود تھے، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری اظہر ایڈووکیٹ پیش نہ ہوئے ، جن کو سیکورٹی خدشات ہیں۔